کاروبار اور معیشت
سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کی کمی ریکارڈ
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر کی کمی سے 4 ہزار 445 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعہ کو بھی سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر کی کمی سے 4 ہزار 445 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا ایک ہزار روپے کی کمی سے 4 لاکھ 67 ہزار 262 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 858 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 601 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت 11 ہزار روپے کی کمی سے 4 لاکھ 68 ہزار 262 روپے ہوگئی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 30 روپے کی کمی سے 7 ہزار 454 روپے ہوگئی۔


Comments