BR100 Increased By (0.13%)
BR30 Increased By (0.41%)
KSE100 Increased By (0.07%)
KSE30 Increased By (0.09%)
BAFL 56.87 Increased By ▲ 0.11 (0.19%)
BIPL 24.76 Increased By ▲ 0.05 (0.2%)
BOP 29.80 Increased By ▲ 0.08 (0.27%)
CNERGY 12.73 Decreased By ▼ -0.20 (-1.55%)
DFML 16.97 Increased By ▲ 0.06 (0.35%)
DGKC 186.25 Decreased By ▼ -0.72 (-0.39%)
FABL 93.38 Decreased By ▼ -0.15 (-0.16%)
FCCL 52.16 Increased By ▲ 0.31 (0.6%)
FFL 14.00 Increased By ▲ 0.01 (0.07%)
GGL 19.73 Increased By ▲ 0.47 (2.44%)
HBL 302.02 Decreased By ▼ -0.81 (-0.27%)
HUBC 200.49 Decreased By ▼ -0.84 (-0.42%)
HUMNL 9.32 Increased By ▲ 0.05 (0.54%)
KEL 6.04 Increased By ▲ 0.45 (8.05%)
LOTCHEM 25.59 Decreased By ▼ -0.13 (-0.51%)
MLCF 90.90 Decreased By ▼ -0.39 (-0.43%)
OGDC 315.91 Decreased By ▼ -1.14 (-0.36%)
PAEL 34.06 Increased By ▲ 0.08 (0.24%)
PIBTL 13.51 Decreased By ▼ -0.06 (-0.44%)
PIOC 236.45 Decreased By ▼ -0.19 (-0.08%)
PPL 220.29 Decreased By ▼ -0.83 (-0.38%)
PRL 94.32 Decreased By ▼ -0.06 (-0.06%)
SNGP 90.99 Increased By ▲ 0.30 (0.33%)
SSGC 23.17 Increased By ▲ 0.10 (0.43%)
TELE 7.28 Increased By ▲ 0.04 (0.55%)
TPLP 11.90 Increased By ▲ 0.16 (1.36%)
TRG 56.49 Increased By ▲ 1.15 (2.08%)
UNITY 7.72 Decreased By ▼ -0.03 (-0.39%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
مارکٹس

مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی کیلئے مذاکرات، سونے کی قیمتیں مستحکم

  • فی اونس اسپات گولڈ 4,503.29 ڈالر پر مستحکم رہا
شائع اپ ڈیٹ

سونے کی قیمتیں جمعرات کو مستحکم رہیں کیونکہ سرمایہ کار مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے کم ہونے کے امکانات کے واضح اشاروں کے انتظار میں محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔ اس دوران تازہ جیوپولیٹیکل حالات بھی سونے کی محفوظ سرمایہ کاری کی طلب کو متاثر کر سکتے ہیں۔

فی اونس اسپات گولڈ 4,503.29 ڈالر پر مستحکم رہا جبکہ اپریل کی ڈلیوری کے لیے امریکی گولڈ فیوچرز 1.2 فیصد کمی کے بعد 4,500 ڈالر پر بند ہوئے۔ ایران نے امریکی جنگ بندی کی تجویز کا جائزہ لینے کا اعلان کیا، مگر ایرانی وزیر خارجہ نے بدھ کے روز بتایا وہ جاری کشیدگی کو ختم کرنے کے لیے کوئی مذاکرات نہیں کرینگے۔

امریکہ نے اس ہفتے کے شروع میں پاکستان کے ذریعے تہران کو 15 نکاتی جنگ بندی پلان بھیجا تھا۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیوٹ نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران پر مزید سختی سے حملہ کریں گے اگر تہران عسکری طور پر شکست تسلیم نہ کرے۔

تیل کی قیمتیں بھی 100 ڈالر فی بیرل سے اوپر پہنچ گئیں، کیونکہ سرمایہ کار مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے کم ہونے کے امکانات پر دوبارہ غور کر رہے ہیں۔ امریکہ اور اسرائیل کی ایران پر حملوں کے آغاز کے بعد تہران نے امریکی اڈوں والے ممالک پر حملے کیے اور آبنائے ہرمز کو مؤثر طریقے سے بند کر دیا، جو عالمی تیل اور مائع گیس کی پیداوار کا 20 فیصد حصہ لے جاتا ہے۔

تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتیں نقل و حمل اور پیداوار کے اخراجات میں اضافے کے ذریعے مہنگائی کو بڑھا سکتی ہیں۔ اگرچہ بڑھتی ہوئی مہنگائی عام طور پر سونے کی کشش کو بڑھاتی ہے، مگر بلند شرح سود غیر منافع بخش اثاثوں کی طلب پر دباؤ ڈالتی ہے۔ سی ایم ای گروپ کے فیڈ واچ ٹول کے مطابق مارکیٹ اب اس سال فیڈرل ریزرو کی کسی بھی نرم پالیسی کی توقع نہیں کر رہی۔

اس دوران اسپات سلور 0.1 فیصد کمی کے بعد 71.19 ڈالر، اسپات پلاٹینم 0.7 فیصد کمی کے بعد 1,906.90 ڈالر، اور پیلاڈیم 1.4 فیصد کمی کے بعد 1,404 ڈالر فی اونس پر بند ہوا۔

Comments

Comments are closed.