BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)

گزشتہ برس پاکستان دنیا کا آلودہ ترین ملک قرار

  • سال 2025 میں پاکستان دنیا کا سب سے زیادہ اسموگ زدہ ملک رہا
شائع اپ ڈیٹ

گزشتہ برس پاکستان دنیا کا آلودہ ترین ملک رہا، جہاں فضا میں موجود انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر اور باریک ذرات کی مقدار عالمی ادارہ صحت (ڈبلیوایچ او) کی تجویز کردہ حد سے 13 گنا زیادہ ریکارڈ کی گئی۔

فضائی معیار کی نگرانی کرنے والے سوئس ادارے آئی کیو ایئر نے اپنی سالانہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ گزشتہ برس 143 میں سے 130 ممالک اور خطے عالمی ادارہ صحت کے مقرر کردہ معیار پر پورا اترنے میں ناکام رہے۔ صرف 13 ممالک ایسے تھے جہاں آلودگی کی اوسط سطح 5 مائیکرو گرام فی مکعب میٹر سے کم رہی۔ آلودہ ترین ممالک کی فہرست میں پاکستان کے بعد بنگلہ دیش دوسرے اور تاجکستان تیسرے نمبر پر رہا۔

رپورٹ کے مطابق بھارت کا شہر لونی 2025 میں دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار پایا، جس کے بعد چین کے علاقے سنکیانگ کا شہر ہوتن دوسرے نمبر پر رہا۔ دنیا کے 25 آلودہ ترین شہروں کا تعلق صرف بھارت، پاکستان اور چین سے ہے۔ مجموعی طور پر دنیا کے صرف 14 فیصد شہر عالمی معیار پر پورا اتر سکے، جبکہ کینیڈا کے جنگلات میں لگنے والی آگ کی وجہ سے امریکہ اور یورپ تک فضائی آلودگی میں اضافہ دیکھا گیا۔

تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ امریکہ کی جانب سے بجٹ کی کمی کے باعث اپنے سفارت خانوں سے آلودگی کا ڈیٹا جمع کرنے کا پروگرام بند کرنے سے کئی ممالک کا درست ڈیٹا حاصل کرنے میں مشکلات پیش آئیں۔ دوسری جانب لا نینا کے باعث ہونے والی بارشوں اور ہواؤں کی وجہ سے لاؤس، کمبوڈیا اور انڈونیشیا میں آلودگی کی سطح میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ آسٹریلیا، آئس لینڈ، ایسٹونیا اور پاناما ان ممالک میں شامل رہے جنہوں نے عالمی ادارہ صحت کے فضائی معیار کو برقرار رکھا۔

Comments

200 حروف