BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
پاکستان

عرب اور اسلامی ممالک کا ایران سے برادر ممالک پر حملے روکنے کا مطالبہ

  • وزرائے خارجہ کا لبنان کی سلامتی، استحکام اور علاقائی سالمیت کی حمایت کا اعادہ
شائع اپ ڈیٹ

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقدہ عرب اور اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کے مشاورتی اجلاس میں ایران سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ خلیج تعاون کونسل کے ممالک، اردن، آذربائیجان اور ترکی کے خلاف اپنے حملے فوری طور پر بند کرے۔

اجلاس کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے میں وزرائے خارجہ نے بین الاقوامی قانون، بین الاقوامی انسانی قانون اور اچھے پڑوسیوں کے اصولوں کے احترام کی ضرورت پر زور دیا، تاکہ کشیدگی کے خاتمے، خطے میں امن و استحکام کے قیام اور بحران کے حل کے لیے سفارت کاری کے فروغ کی راہ ہموار کی جا سکے۔

وزرائے خارجہ نے لبنان کی سلامتی، استحکام اور علاقائی سالمیت کی حمایت کا بھی اعادہ کیا۔

انہوں نے لبنان کے خلاف اسرائیلی جارحیت اور خطے میں اس کی توسیع پسندانہ پالیسی کی مذمت بھی کی۔

دریں اثنا، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے خطے کے تمام برادر ممالک کی علاقائی سالمیت، خودمختاری اور سیاسی آزادی کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔

ریاض میں عرب اور اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے متعلقہ ممالک کی سرزمین کے خلاف تمام حملوں کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیا۔

مسلم امہ کے اتحاد کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم نے جاری تنازع کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا اور پاکستان کی جانب سے مکالمے اور سفارت کاری پر زور دینے کے مؤقف کو دہرایا۔

اسحاق ڈار نے خطے کو درپیش جاری بحران کی بنیادی وجوہات سے نمٹنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے علاقائی ممالک کے خلاف اسرائیل کی مسلسل جارحیت اور اشتعال انگیزی کی شدید مذمت کی۔

انہوں نے شہریوں، توانائی کے شعبے اور اہم بنیادی ڈھانچے پر بلاجواز حملوں کی بھی مذمت کی اور ایسے تمام حملوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایسے اقدامات سے گریز کیا جائے جو خطے اور اس سے باہر توانائی کے تحفظ کو نقصان پہنچا سکتے ہیں اور عالمی معاشی چیلنجز میں اضافہ کا باعث بن سکتے ہیں۔

نائب وزیر اعظم نے شرکا کو بحران کے حل کے لیے پاکستان کی جاری سفارتی کوششوں سے آگاہ کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز کے حل میں تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔

Comments

Comments are closed.