BR100 Increased By (0.29%)
BR30 Increased By (0.37%)
KSE100 Increased By (0.07%)
KSE30 Increased By (0.23%)
BAFL 57.50 Increased By ▲ 0.76 (1.34%)
BIPL 26.94 Decreased By ▼ -0.10 (-0.37%)
BOP 33.95 Increased By ▲ 0.27 (0.8%)
CNERGY 10.63 Increased By ▲ 0.82 (8.36%)
DFML 18.15 Decreased By ▼ -0.37 (-2%)
DGKC 209.50 Increased By ▲ 1.63 (0.78%)
FABL 99.50 Increased By ▲ 0.60 (0.61%)
FCCL 53.75 Increased By ▲ 0.23 (0.43%)
FFL 16.50 Decreased By ▼ -0.18 (-1.08%)
GGL 23.84 Increased By ▲ 0.27 (1.15%)
HBL 302.16 Decreased By ▼ -2.23 (-0.73%)
HUBC 219.25 Increased By ▲ 1.14 (0.52%)
HUMNL 10.52 Decreased By ▼ -0.14 (-1.31%)
KEL 7.30 Decreased By ▼ -0.05 (-0.68%)
LOTCHEM 29.87 Increased By ▲ 0.76 (2.61%)
MLCF 96.30 Increased By ▲ 0.80 (0.84%)
OGDC 317.99 Increased By ▲ 0.05 (0.02%)
PAEL 41.90 Increased By ▲ 0.07 (0.17%)
PIBTL 16.78 Increased By ▲ 0.28 (1.7%)
PIOC 297.01 Increased By ▲ 17.00 (6.07%)
PPL 220.44 Increased By ▲ 0.70 (0.32%)
PRL 49.05 Increased By ▲ 4.46 (10%)
SNGP 106.30 Decreased By ▼ -1.19 (-1.11%)
SSGC 29.26 Increased By ▲ 0.33 (1.14%)
TELE 8.89 Increased By ▲ 0.13 (1.48%)
TPLP 12.56 Increased By ▲ 0.46 (3.8%)
TRG 60.26 Increased By ▲ 0.23 (0.38%)
UNITY 10.08 Decreased By ▼ -0.03 (-0.3%)
WTL 1.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
کھیل

ورلڈ کپ میچز امریکہ سے میکسیکو منتقل کرنے کے لیے فیفا سے مذاکرات جاری ہیں، سربراہ ایرانی فیڈریشن

  • میزبان ملک کے ساتھ جنگ کے باعث ایران کی ٹورنامنٹ میں شرکت پر شکوک و شبہات میں اضافہ
شائع اپ ڈیٹ

ایرانی فٹ بال فیڈریشن کے صدر مہدی تاج نے بتایا ہے کہ کھلاڑیوں کے تحفظ کے پیش نظر ورلڈ کپ کے میچز امریکہ سے میکسیکو منتقل کرنے کے حوالے سے فیفا کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ ایران ورلڈ کپ میں شرکت کر سکتا ہے لیکن انہوں نے یہ مشورہ بھی دیا کہ کھلاڑیوں کی اپنی زندگی اور سلامتی کے لیے ان کا امریکہ میں کھیلنا شاید مناسب نہ ہو۔ اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مہدی تاج نے میکسیکو میں ایرانی سفارت خانے کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا کہ جب ٹرمپ نے واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ وہ ایرانی ٹیم کی سیکیورٹی کی ضمانت نہیں دے سکتے تو ایسی صورت میں ٹیم امریکہ کا سفر نہیں کرے گی۔

ایران اور میزبان ملک امریکہ کے درمیان جاری حالیہ جنگ کے باعث ٹورنامنٹ میں ایرانی ٹیم کی شرکت پر شکوک و شبہات بڑھ رہے ہیں۔ ورلڈ کپ کا آغاز 11 جون سے امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو میں ہونا ہے، جس میں ایران کے دو میچز لاس اینجلس اور ایک سیاٹل میں شیڈول ہے۔ ایرانی وزیر کھیل نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ تہران پر امریکی و اسرائیلی حملوں کے بعد ایرانی کھلاڑیوں کے لیے ٹورنامنٹ میں شرکت ممکن نہیں رہی۔

دوسری جانب ایشین فٹ بال کنفیڈریشن کے جنرل سیکرٹری ونڈسر جان کا کہنا ہے کہ انہیں اب تک دستبرداری کا کوئی باضابطہ نوٹس نہیں ملا اور ایرانی فیڈریشن نے تاحال ورلڈ کپ کھیلنے کے ارادے سے آگاہ کر رکھا ہے۔ اگر ایران دستبردار ہوتا ہے تو جدید دور میں یہ کسی ٹیم کی پہلی دستبرداری ہوگی، جس کے بعد فیفا کو ہنگامی طور پر متبادل ٹیم تلاش کرنا ہوگی۔

Comments

200 حروف