BR100 Increased By (0.2%)
BR30 Increased By (0.41%)
KSE100 Increased By (0.07%)
KSE30 Increased By (0.23%)
BAFL 57.20 Increased By ▲ 0.46 (0.81%)
BIPL 26.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.55%)
BOP 33.69 Increased By ▲ 0.01 (0.03%)
CNERGY 10.61 Increased By ▲ 0.80 (8.15%)
DFML 18.05 Decreased By ▼ -0.47 (-2.54%)
DGKC 209.90 Increased By ▲ 2.03 (0.98%)
FABL 98.95 Increased By ▲ 0.05 (0.05%)
FCCL 53.74 Increased By ▲ 0.22 (0.41%)
FFL 16.46 Decreased By ▼ -0.22 (-1.32%)
GGL 23.82 Increased By ▲ 0.25 (1.06%)
HBL 302.42 Decreased By ▼ -1.97 (-0.65%)
HUBC 218.94 Increased By ▲ 0.83 (0.38%)
HUMNL 10.54 Decreased By ▼ -0.12 (-1.13%)
KEL 7.28 Decreased By ▼ -0.07 (-0.95%)
LOTCHEM 29.65 Increased By ▲ 0.54 (1.86%)
MLCF 96.36 Increased By ▲ 0.86 (0.9%)
OGDC 318.22 Increased By ▲ 0.28 (0.09%)
PAEL 41.77 Decreased By ▼ -0.06 (-0.14%)
PIBTL 16.81 Increased By ▲ 0.31 (1.88%)
PIOC 296.62 Increased By ▲ 16.61 (5.93%)
PPL 220.17 Increased By ▲ 0.43 (0.2%)
PRL 49.05 Increased By ▲ 4.46 (10%)
SNGP 106.13 Decreased By ▼ -1.36 (-1.27%)
SSGC 29.14 Increased By ▲ 0.21 (0.73%)
TELE 8.82 Increased By ▲ 0.06 (0.68%)
TPLP 12.51 Increased By ▲ 0.41 (3.39%)
TRG 60.22 Increased By ▲ 0.19 (0.32%)
UNITY 10.02 Decreased By ▼ -0.09 (-0.89%)
WTL 1.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

قانون کی خلاف ورزی، ایس ای سی پی کا 41 سرکاری اداروں کو شوکاز نوٹس

  • کمیشن کے مطابق جائزے میں سامنے آیا کہ 33 سرکاری اداروں نے اپنے سالانہ آڈٹ شدہ مالیاتی حسابات جمع نہیں کرائے جبکہ 26 کمپنیوں نے سالانہ ریٹرنز جمع نہیں کرائیں
شائع اپ ڈیٹ

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے سالانہ آڈٹ شدہ مالیاتی حسابات اور سالانہ ریٹرنز جمع نہ کرانے پر 41 سرکاری ملکیتی اداروں(ایس او ایز) کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے ہیں جبکہ غیر تعمیل کرنے والے اداروں کی سماعتیں بھی مقرر کر دی گئی ہیں۔

منگل کو جاری بیان کے مطابق یہ اقدام شفافیت بہتر بنانے، کارپوریٹ گورننس کو مضبوط کرنے اور سرکاری اداروں کے شعبے میں احتساب بڑھانے کے حکومتی اصلاحاتی ایجنڈے کی حمایت کے لیے کیا گیا ہے۔

کمیشن کے مطابق جائزے میں سامنے آیا کہ 33 سرکاری اداروں نے اپنے سالانہ آڈٹ شدہ مالیاتی حسابات جمع نہیں کرائے جبکہ 26 کمپنیوں نے سالانہ ریٹرنز جمع نہیں کرائیں۔ اس کے علاوہ سات کمپنیوں نے اپنی سالانہ جنرل میٹنگ بھی منعقد نہیں کی۔ مجموعی طور پر 41 کمپنیوں کو 66 شوکاز نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد کمیشن کارروائی مکمل کرے گا اور فیصلہ سنانے کے بعد جرمانے کے احکامات جاری کرے گا۔ غیر تعمیل کرنے والے اداروں کے نام کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی شائع کیے جائیں گے جبکہ احکامات کی نقول متعلقہ پرنسپل اکاؤنٹنگ افسران اور سینٹرل مانیٹرنگ یونٹ کے ڈائریکٹر جنرل کو بھی بھیجی جائیں گی۔

علاوہ ازیں اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن نے 31 دسمبر 2024 کو ختم ہونے والے مالی سال کے آڈٹ شدہ مالیاتی گوشوارے جمع نہیں کرائے۔ کمیشن نے کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو فوری طور پر حسابات جمع کرانے کی ہدایت کی ہے اور خبردار کیا ہے کہ عدم تعمیل کی صورت میں ضابطہ جاتی کارروائی کی جائے گی۔

جائزے کے دوران بورڈ کی تشکیل میں بھی خامیاں سامنے آئیں۔ 48 سرکاری اداروں کے بورڈز میں خواتین کی نمائندگی موجود نہیں حالانکہ کمیشن کے قواعد کے مطابق خواتین ڈائریکٹرز کی موجودگی ضروری ہے۔ کمیشن اس معاملے کو متعلقہ وزارتوں کے پرنسپل اکاؤنٹنگ افسران کے ذریعے بورڈ نامزدگی کمیٹیوں کے سامنے اٹھا رہا ہے تاکہ خواتین ڈائریکٹرز کی تقرری یقینی بنائی جا سکے۔

اس کے علاوہ چار سرکاری ادارے چیف ایگزیکٹو افسران کے بغیر کام کر رہے ہیں۔ کمیشن نے متعلقہ اداروں کو جلد از جلد ان عہدوں پر تقرری کرنے کی ہدایت دی ہے۔

نگرانی کو مؤثر بنانے کے لیے کمیشن نے سرکاری اداروں کی مالیاتی رپورٹنگ اور گورننس کے طریقہ کار کی نگرانی کے لیے ایک جامع نفاذی منصوبہ بھی تیار کیا ہے اور ہیڈ آفس میں ایک خصوصی ونگ قائم کیا جا رہا ہے جو سرکاری ملکیتی اداروں کی تعمیل اور نگرانی کا ذمہ دار ہوگا۔

کمپنی قوانین کی تعمیل نہ کرنے والی کمپنیوں کی فہرست:

پوسٹل لائف انشورنس کمپنی لمیٹڈ
پاک لیبیا ہولڈنگ کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ
انرجی کنزرویشن فنڈ
ڈیولوشن ٹرسٹ فار کمیونٹی امپاورمنٹ
فیڈرل لیور ٹرانسپلانٹ انڈاؤمنٹ فنڈ
پاکستان جیمز اینڈ جیولری ڈویلپمنٹ کمپنی
کراچی گارمنٹ سٹی کمپنی
واپڈا انڈاؤمنٹ فنڈ فار اسپورٹس
فشریز ڈویلپمنٹ بورڈ
نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ فنڈ
پی ایچ اے فاؤنڈیشن
فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن
اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن
پاکستان اسٹیل ملز کارپوریشن (پرائیویٹ) لمیٹڈ
پیپلز اسٹیل ملز لمیٹڈ
کراچی اربن ٹرانسپورٹ کارپوریشن لمیٹڈ
پاکستان ٹیکسٹائل سٹی لمیٹڈ
سکھر الیکٹرک پاور کمپنی لمیٹڈ
گینکو ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ
اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن (پرائیویٹ) لمیٹڈ
پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن (پرائیویٹ) لمیٹڈ
پاکستان ریلوے ایڈوائزری اینڈ کنسلٹنسی سروسز لمیٹڈ
پاکستان ریونیو آٹومیشن (پرائیویٹ) لمیٹڈ
پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن لمیٹڈ
پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ
پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ
ریلوے کنسٹرکشنز پاکستان لمیٹڈ
اسٹیٹ انجینئرنگ کارپوریشن (پرائیویٹ) لمیٹڈ
ٹیلی فون انڈسٹریز آف پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ
یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ
ٹرائبل ایریاز الیکٹرک سپلائی کمپنی لمیٹڈ
لاکھڑا پاور جنریشن کمپنی لمیٹڈ
حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی لمیٹڈ
کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی لمیٹڈ
نیشنل گرڈ کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ (این ٹی ڈی سی)
جامشورو پاور کمپنی لمیٹڈ
انڈیجینس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ ایجنسی (پرائیویٹ) لمیٹڈ (اسٹیڈیک ٹیکنالوجی کمرشلائزیشن کارپوریشن آف پاکستان)
گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی لمیٹڈ
نیشنل انجینئرنگ سروسز پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ
سیندک میٹلز لمیٹڈ
پاور پلاننگ اینڈ مانیٹرنگ کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ (سابقہ پاکستان الیکٹرک پاور کمپنی)

Comments

200 حروف