BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
مارکٹس

سی سی پی نے پاکستان میں کام کرنے والی کینیڈین کمپنی جورا انرجی کے حصص کی خریداری کی منظوری دیدی

  • اس خریداری کے ذریعے آئی ڈی ایل نے کمپنی میں اپنی ملکیت کے تناسب میں اضافہ کر دیا
شائع اپ ڈیٹ

کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے کمپیٹیشن ایکٹ 2010 کے تحت جائزے کے بعد آئی ڈی ایل انویسٹمنٹ لمیٹڈ کی جانب سے فونکس ایکسپلوریشن لمیٹڈ سے جورا انرجی کارپوریشن کے حصص حاصل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

پیر کو جاری بیان کے مطابق اس لین دین میں 5 مارچ 2025 کو طے پانے والے شیئر پرچیز ایگریمنٹ کے تحت جورا انرجی کے عام حصص کی خریداری شامل ہے۔ کینیڈا کے شہر البرٹا میں رجسٹرڈ اور پبلک لسٹڈ کمپنی جورا انرجی تیل و گیس کی تلاش اور ترقی کے کاموں سے وابستہ ہے اور پاکستان میں اپنی مکمل ملکیتی ذیلی کمپنیوں اسپڈ انرجی اور فرنٹیئر ہولڈنگز لمیٹڈ کے ذریعے کام کرتی ہے، جو مختلف ایکسپلوریشن لائسنسوں اور لیزوں میں حصہ دار ہیں۔

آئی ڈی ایل انویسٹمنٹ لمیٹڈ، جو برٹش ورجن آئی لینڈز میں رجسٹرڈ ہے ایک سرمایہ کاری ہولڈنگ کمپنی کے طور پر کام کرتی ہے۔اس سودے سے پہلے بھی آئی ڈی ایل کے پاس جورا انرجی کے حصص موجود تھے، تاہم اس نئی خریداری کے ذریعے کمپنی میں اس کی ملکیت کے تناسب میں اضافہ ہو گیا ہے۔ دوسری جانب فروخت کنندہ کمپنی فونکس ایکسپلوریشن لمیٹڈ ماریشس میں رجسٹرڈ ہے اور توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری رکھتی ہے۔

سی سی پی نے پاکستان میں اس سودے کے مقابلے کی فضا پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ لینے کے لیے فیز ون اسیسمنٹ کی۔ کمیشن نے مشاہدہ کیا کہ خریدار کمپنی (آئی ڈی ایل) کی جورا انرجی میں پہلے سے موجود شیئر ہولڈنگ کے علاوہ پاکستان میں کوئی آزادانہ آپریشنل سرگرمیاں نہیں ہیں۔اس لیے یہ سودا بنیادی طور پر صرف بنیادی کمپنی کی سطح پر شیئر ہولڈنگ کی تبدیلی ہے، جس سے پاکستان میں جورا کی ذیلی کمپنیوں کے ڈھانچے پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

دستیاب معلومات اور مارکیٹ کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد سی سی پی اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ اس لین دین سے مارکیٹ میں کسی بھی کمپنی کی اجارہ داری قائم ہونے یا مقابلے کی فضا کم ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ چنانچہ کمیشن نے ایکٹ کے سیکشن 31 کے تحت اس کی منظوری دے دی۔

کارروائی کے دوران سی سی پی نے یہ بھی نوٹ کیا کہ یہ سودا کمیشن کی پیشگی منظوری حاصل کیے بغیر ہی مکمل کر لیا گیا تھا، جو کہ قانونی تقاضوں کے خلاف ہے۔ فریقین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مستقبل میں مرجر کنٹرول ریگولیشنز کی سختی سے پابندی یقینی بنائیں۔سی سی پی کا کہنا ہے کہ یہ انضمام پاکستان کے تیل و گیس کی تلاش کے شعبے میں سرمایہ کاری کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے، جو ملک کی توانائی کی سلامتی اور معاشی ترقی کے لیے انتہائی اہم ہے۔

Comments

200 حروف