BR100 Increased By (1.01%)
BR30 Increased By (1.45%)
KSE100 Increased By (0.51%)
KSE30 Increased By (0.58%)
BAFL 58.40 Decreased By ▼ -0.04 (-0.07%)
BIPL 25.40 Increased By ▲ 0.20 (0.79%)
BOP 34.24 Increased By ▲ 0.25 (0.74%)
CNERGY 8.13 Increased By ▲ 0.02 (0.25%)
DFML 21.00 Increased By ▲ 0.16 (0.77%)
DGKC 197.50 Increased By ▲ 4.53 (2.35%)
FABL 89.68 Decreased By ▼ -0.11 (-0.12%)
FCCL 53.90 Increased By ▲ 1.07 (2.03%)
FFL 18.03 Increased By ▲ 0.08 (0.45%)
GGL 19.75 Increased By ▲ 0.78 (4.11%)
HBL 286.75 Increased By ▲ 1.25 (0.44%)
HUBC 215.66 Increased By ▲ 1.28 (0.6%)
HUMNL 10.99 Increased By ▲ 0.11 (1.01%)
KEL 8.13 Increased By ▲ 0.11 (1.37%)
LOTCHEM 27.48 Decreased By ▼ -0.41 (-1.47%)
MLCF 87.89 Increased By ▲ 1.38 (1.6%)
OGDC 324.89 Increased By ▲ 4.93 (1.54%)
PAEL 39.90 Increased By ▲ 0.48 (1.22%)
PIBTL 17.29 Increased By ▲ 0.62 (3.72%)
PIOC 270.70 Increased By ▲ 4.64 (1.74%)
PPL 232.80 Increased By ▲ 4.62 (2.02%)
PRL 34.90 Increased By ▲ 0.22 (0.63%)
SNGP 99.60 Increased By ▲ 0.42 (0.42%)
SSGC 27.14 Increased By ▲ 0.54 (2.03%)
TELE 8.54 Increased By ▲ 0.26 (3.14%)
TPLP 8.76 Increased By ▲ 0.54 (6.57%)
TRG 71.60 Increased By ▲ 1.89 (2.71%)
UNITY 11.70 Increased By ▲ 0.03 (0.26%)
WTL 1.27 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)
مارکٹس

پاکستان کے موبائل فون درآمدات جولائی تا فروری 29.6 فیصد اضافے سے 1.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں

  • روپوں کے لحاظ سے موبائل فون کی درآمدات کی مجموعی مالیت 364 ارب 68 کروڑ 40 لاکھ روپے تک پہنچ گئی
شائع March 14, 2026 اپ ڈیٹ March 14, 2026 11:41pm

مالی سال 2025-26 کے پہلے آٹھ ماہ (جولائی تا فروری) کے دوران پاکستان نے 1 ارب 29 کروڑ 50 لاکھ ڈالر مالیت کے موبائل فون درآمد کیے، جو گزشتہ سال اسی عرصے کے 99 کروڑ 95 لاکھ 55 ہزار ڈالر کے مقابلے میں 29.59 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستانی روپوں میں موبائل فون درآمدات کی مجموعی مالیت 364 ارب 68 کروڑ 40 لاکھ روپے رہی، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے 278 ارب 16 کروڑ 20 لاکھ روپے کے مقابلے میں 31.10 فیصد زیادہ ہے۔

ماہانہ بنیاد پر فروری 2026 میں موبائل فون درآمدات میں 13.26 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور حجم 15 کروڑ 55 لاکھ 47 ہزار ڈالر رہا، جبکہ جنوری 2026 میں یہ 17 کروڑ 93 لاکھ 36 ہزار ڈالر تھا۔

تاہم سالانہ بنیاد پر فروری 2025 کے 13 کروڑ 18 لاکھ 70 ہزار ڈالر کے مقابلے میں فروری 2026 میں موبائل فون درآمدات میں 17.95 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

پورے مالی سال 2024-25 کے دوران پاکستان نے 1 ارب 49 کروڑ 40 لاکھ ڈالر مالیت کے موبائل فون درآمد کیے، جو مالی سال 2023-24 کے 1 ارب 89 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں 21.31 فیصد کمی کو ظاہر کرتا ہے۔

پاکستانی روپوں میں مالی سال 2024-25 کے دوران موبائل فون درآمدات کی مجموعی مالیت 417 ارب 35 کروڑ 10 لاکھ روپے رہی، جو مالی سال 2023-24 کے اسی عرصے کے 535 ارب 69 کروڑ روپے کے مقابلے میں 22.09 فیصد کم ہے۔

مالی سال 2024-25 کے دوران پاکستان کی مجموعی ٹیلی کام درآمدات 2 ارب 9 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہیں، جو مالی سال 2023-24 کے اسی عرصے میں ہونے والی 2 ارب 36 کروڑ 60 لاکھ ڈالر درآمدات کے مقابلے میں 11.30 فیصد کمی کو ظاہر کرتی ہیں۔

ادھر مقامی مینوفیکچرنگ/اسمبلنگ پلانٹس نے کیلنڈر سال 2026 کے پہلے مہینے (جنوری) میں 16 لاکھ 90 ہزار موبائل ہینڈ سیٹس تیار یا اسمبل کیے، جبکہ اسی عرصے میں تجارتی بنیادوں پر 4 لاکھ 70 ہزار موبائل فون درآمد کیے گئے۔

پورے کیلنڈر سال 2025 (جنوری تا دسمبر) کے دوران مقامی پلانٹس نے مجموعی طور پر 3 کروڑ 2 لاکھ 10 ہزار موبائل ہینڈ سیٹس تیار یا اسمبل کیے، جبکہ اسی مدت میں تجارتی بنیادوں پر 23 لاکھ 70 ہزار موبائل فون درآمد کیے گئے۔

جنوری 2026 میں مقامی طور پر تیار یا اسمبل کیے گئے 16 لاکھ 90 ہزار موبائل فونز میں سے 9 لاکھ 20 ہزار اسمارٹ فونز اور 7 لاکھ 70 ہزار ٹو جی فونز شامل تھے۔

مزید برآں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے موبائل نیٹ ورک پر استعمال ہونے والے 71 فیصد موبائل ڈیوائسز اسمارٹ فونز جبکہ 29 فیصد ٹو جی فونز ہیں۔

Comments

200 حروف