BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
پاکستان

پاکستان اور افغانستان کشیدگی مذاکرات کے ذریعے حل کریں، چین کا پیغام

  • مزید طاقت کا استعمال صرف صورتحال کو پیچیدہ اور کشیدگی بڑھائے گا، چینی وزیر خارجہ
شائع اپ ڈیٹ

چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے اپنے افغان ہم منصب امیر خان متقی سے فون پر گفتگو میں کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان اختلافات کو طاقت کے ذریعے نہیں بلکہ بات چیت اور مشاورت کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے، یہ بات جمعہ کو چینی وزارت خارجہ کے بیان میں سامنے آئی ہے۔

بیان کے مطابق وانگ نے دونوں فریقین سے پرامن رہنے، ضبط و تحمل اختیار کرنے، جلد از جلد آمنے سامنے مذاکرات کرنے، فوری جنگ بندی کو یقینی بنانے اور اختلافات کو گفت و شنید سے حل کرنے کی تاکید کی۔

وانگ نے کہا کہ تنازع میں مزید طاقت کے استعمال سے صورتحال مزید پیچیدہ ہوگی اور کشیدگی شدت اختیار کر جائے گی۔

چینی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ موقف اس کے بعد سامنے آیا جب جمعہ کو پاکستان نے افغانستان کے قندھار ایئرپورٹ کے قریب نجی ایئر لائن کام ایئر کے فیول ڈپو پر بمباری کی، جس سے پڑوسی ممالک کے درمیان کئی برسوں میں سب سے شدید تنازع بڑھ گیا۔

بیان کے مطابق وانگ یی اور امیر خان متقی نے ایران کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

بیان کے مطابق وانگ نے متقی کو بتایا کہ بیجنگ بین الاقوامی برادری، بشمول افغانستان، کے ساتھ مل کر ایران میں امن قائم کرنے کے لیے تعاون کرنے کا خواہاں ہے۔

Comments

200 حروف