BR100 Increased By (0.36%)
BR30 Decreased By (-0.13%)
KSE100 Increased By (0.22%)
KSE30 Increased By (0.37%)
BAFL 56.87 Increased By ▲ 0.49 (0.87%)
BIPL 24.96 Increased By ▲ 0.05 (0.2%)
BOP 30.35 Increased By ▲ 0.01 (0.03%)
CNERGY 13.12 Increased By ▲ 0.03 (0.23%)
DFML 15.90 Increased By ▲ 0.01 (0.06%)
DGKC 192.45 Increased By ▲ 0.09 (0.05%)
FABL 94.14 Increased By ▲ 0.42 (0.45%)
FCCL 52.79 Increased By ▲ 0.41 (0.78%)
FFL 14.72 Decreased By ▼ -0.02 (-0.14%)
GGL 19.56 Decreased By ▼ -0.44 (-2.2%)
HBL 306.10 Increased By ▲ 3.95 (1.31%)
HUBC 201.42 Decreased By ▼ -1.29 (-0.64%)
HUMNL 10.16 Increased By ▲ 0.05 (0.49%)
KEL 6.09 No Change ▼ 0.00 (0%)
LOTCHEM 26.46 Decreased By ▼ -0.89 (-3.25%)
MLCF 93.16 Increased By ▲ 0.41 (0.44%)
OGDC 316.73 Decreased By ▼ -1.03 (-0.32%)
PAEL 35.63 Increased By ▲ 0.13 (0.37%)
PIBTL 14.68 Increased By ▲ 0.11 (0.75%)
PIOC 243.21 Increased By ▲ 0.17 (0.07%)
PPL 226.91 Decreased By ▼ -0.88 (-0.39%)
PRL 93.02 Increased By ▲ 0.45 (0.49%)
SNGP 91.84 Decreased By ▼ -0.08 (-0.09%)
SSGC 23.81 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
TELE 7.80 Increased By ▲ 0.02 (0.26%)
TPLP 12.97 Increased By ▲ 0.30 (2.37%)
TRG 56.56 Decreased By ▼ -1.24 (-2.15%)
UNITY 8.07 Increased By ▲ 0.03 (0.37%)
WTL 1.01 Decreased By ▼ -0.01 (-0.98%)
پاکستان

افغان طالبان کے ڈرونز کو سافٹ اور ہارڈ کل ٹیکنالوجی کے ذریعے فضا میں تباہ کردیا، آئی ایس پی آر

  • ڈرونز کا ملبہ گرنے سے کوئٹہ میں دو بچے جبکہ کوہاٹ اور راولپنڈی میں ایک ایک شہری زخمی
شائع اپ ڈیٹ

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ افغان طالبان نے پاکستان کے بہادر عوام کو ہراساں کرنے کیلئے غیر ترقی یافتہ (ابتدائی) نوعیت کے ڈرونز حملے کئے ،ان ڈرونز کو سافٹ اور ہارڈ کل ٹیکنالوجی کے ذریعے روک کر تباہ کردیا گیا اور انہیں اپنے مطلوبہ اہداف تک نہیں پہنچنے دیا گیا۔

تاہم ان ڈرونز کا ملبہ گرنے سے کوئٹہ میں دو بچے جبکہ کوہاٹ اور راولپنڈی میں ایک ایک شہری زخمی ہوا۔

آئی ایس پی آر نے جمعہ کو ہونے والی سرحد پار اشتعال انگیزی کے حوالے سے آج جاری کردہ ایک بیان میں یہ تفصیلات بتائیں۔

آئی ایس پی آر سے ہفتے کو جاری پریس ریلیز کے مطابق ان حملوں کا مقصد عوام میں خوف و ہراس پیدا کرنا تھا جو ہمیں افغان طالبان کی دہشت گردانہ ذہنیت کی یاد دلا تا ہے اور یہ افغان طالبان کی میراث ہے۔ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ ایک جانب افغان طالبان عالمی ہمدردی حاصل کرنے کے لئے خود کو مظلوم ظاہر کرتے ہیں جبکہ دوسری جانب وہ اپنی دہشت گرد پراکسیز اور ڈرونز کے ذریعے عام شہریوں کو نشانہ بناتے ہیں۔

آئی ایس پی آر نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کے عوام اور مسلح افواج افغانستان پر حکمرانی کرنے والی دہشت گرد ملیشیا کی اصل فطرت اور عزائم سے بخوبی آگاہ ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کا آپریشن ’غضب للحق دہشتگردی کے مکمل خاتمہ تک جاری رہے گا اور جب تک افغان طالبان پاکستان کے خلاف دہشتگردی بند نہیں کرتے کارروائیاں جاری رہیں گی۔

آئی ایس پی آر نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج افغان طالبان کے ڈرون حملوں سمیت کسی بھی قسم کی دہشت گردی اور اس کے مظاہر کے خلاف جنگ میں ثابت قدم ہیں، ہم دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف پاکستانی عوام کا دفاع کرتے رہیں گے اور افغان طالبان کی اس طرح کی اشتعال انگیزیوں کے سامنے نہیں جھکیں گے۔


Comments

Comments are closed.