BR100 Decreased By (-0.68%)
BR30 Decreased By (-0.95%)
KSE100 Decreased By (-0.56%)
KSE30 Decreased By (-0.57%)
BAFL 56.55 Decreased By ▼ -0.18 (-0.32%)
BIPL 26.91 Decreased By ▼ -0.07 (-0.26%)
BOP 33.39 Decreased By ▼ -0.36 (-1.07%)
CNERGY 9.99 Increased By ▲ 0.11 (1.11%)
DFML 18.10 Increased By ▲ 0.10 (0.56%)
DGKC 199.90 Decreased By ▼ -5.03 (-2.45%)
FABL 99.15 Decreased By ▼ -0.95 (-0.95%)
FCCL 52.48 Decreased By ▼ -0.61 (-1.15%)
FFL 16.43 Decreased By ▼ -0.09 (-0.54%)
GGL 25.30 Increased By ▲ 0.46 (1.85%)
HBL 299.17 Decreased By ▼ -0.65 (-0.22%)
HUBC 216.49 Decreased By ▼ -0.59 (-0.27%)
HUMNL 10.45 Decreased By ▼ -0.16 (-1.51%)
KEL 7.15 Decreased By ▼ -0.07 (-0.97%)
LOTCHEM 29.25 Decreased By ▼ -0.06 (-0.2%)
MLCF 90.00 Decreased By ▼ -2.16 (-2.34%)
OGDC 315.85 Decreased By ▼ -0.44 (-0.14%)
PAEL 41.47 Decreased By ▼ -0.57 (-1.36%)
PIBTL 16.32 Decreased By ▼ -0.09 (-0.55%)
PIOC 289.00 Decreased By ▼ -11.24 (-3.74%)
PPL 215.60 Decreased By ▼ -1.24 (-0.57%)
PRL 51.60 Increased By ▲ 0.74 (1.45%)
SNGP 99.83 Decreased By ▼ -1.89 (-1.86%)
SSGC 25.99 Decreased By ▼ -0.99 (-3.67%)
TELE 8.39 Decreased By ▼ -0.26 (-3.01%)
TPLP 13.15 Decreased By ▼ -0.24 (-1.79%)
TRG 58.60 Decreased By ▼ -0.66 (-1.11%)
UNITY 10.09 Decreased By ▼ -0.21 (-2.04%)
WTL 1.22 Decreased By ▼ -0.01 (-0.81%)
کاروبار اور معیشت

پاک یو اے ای بحری تجارت میں اہم پیشرفت، کراچی گیٹ وے ٹرمینل کیلئے نئی فیڈر سروس کا آغاز

  • سروس کا پہلا بحری جہاز 11 مارچ کی شام ٹرمینل پر پہنچا
شائع اپ ڈیٹ

کراچی گیٹ وے ٹرمینل (پرائیویٹ) لمیٹڈ (کے جی ٹی ایل) نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ اسے ایک مخصوص فیڈر سروس کی مدد حاصل ہوگی جو کراچی کو متحدہ عرب امارات کی بندرگاہوں فجیرہ اور خورفکان سے منسلک کرے گی۔

کے جی ٹی ایل کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق اس سروس کا پہلا بحری جہاز 11 مارچ کی شام ٹرمینل پر پہنچا جس نے باضابطہ طور پر باقاعدہ آپریشنز کے آغاز کی نشاندہی کردی۔

یہ نئی سروس کراچی اور خطے کے دو اہم ٹرانس شپمنٹ ہبز کے درمیان باقاعدہ شپنگ لنک قائم کرتی ہے، جس سے پاکستانی درآمد کنندگان اور برآمد کنندگان کو عالمی کنٹینر شپنگ نیٹ ورکس تک مستحکم رسائی برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔

یہ سروس کراچی گیٹ وے ٹرمینل (پرائیویٹ) لمیٹڈ پر لنگر انداز ہوگی جو کہ اے ڈی پورٹس گروپ کے بین الاقوامی پورٹس آپریٹنگ ونگ نوٹم پورٹس کا حصہ ہے۔

پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ نیا فیڈر لنک کے جی ٹی ایل کے ذریعے سپلائی چین کے تسلسل کو سہارا دیتا ہے اور اس بات کو یقینی بنانے میں مدد فراہم کرتا ہے کہ عالمی منڈیوں تک پاکستان کی تجارت کی قابلِ بھروسہ رسائی برقرار رہے۔

فیڈر سروس کا آغاز پاکستان کی بحری رابطوں کو مضبوط بنانے اور ملک کی تجارتی برادری کی معاونت کے لیے کے جی ٹی ایل کے مسلسل عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

کراچی گیٹ وے ٹرمینل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر خرم عزیز خان نے کہا کہ کراچی کو متحدہ عرب امارات کے بڑے ٹرانس شپمنٹ حبس سے براہِ راست منسلک کرکے یہ سروس درآمد کنندگان اور برآمد کنندگان کو عالمی شپنگ نیٹ ورکس تک قابلِ بھروسہ رسائی فراہم کرتی ہے جب کہ بین الاقوامی تجارت کیلئے اہم گیٹ وے کے طور پر کراچی گیٹ وے ٹرمینل کے کردار کو مزید مستحکم کرتی ہے۔

فجیرہ اور خورفکان کے راستے بھیجے جانے والے کارگو کو علاقائی اور بین الاقوامی شپنگ نیٹ ورکس کے ساتھ بلا تعطل رسائی حاصل ہوگی جسے متحدہ عرب امارات کے جدید لاجسٹکس انفرااسٹرکچر کی مکمل معاونت حاصل ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ کنٹینرز کو مربوط روڈ اور ریل راہداریوں کے ذریعے متحدہ عرب امارات کے تمام بڑے تجارتی مراکز اور لاجسٹکس سینٹرز تک مؤثر طریقے سے منتقل کیا جاسکے گا۔

دریں اثنا کراچی پورٹ ٹرسٹ کے چیئرمین ایڈمرل شاہد احمد (ریٹائرڈ) نے کہا کہ اس فیڈر سروس کا آغاز کلیدی علاقائی مراکز کے ساتھ کراچی پورٹ کے رابطوں کو مزید بہتر بنائے گا اور پاکستان کی بڑھتی ہوئی تجارتی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔ متحدہ عرب امارات کے ساتھ بحری روابط کی مضبوطی سے کارگو کی نقل و حمل میں آسانی پیدا ہوگی اور ملک کی تجارتی برادری کیلئے (مال برداری کے حوالے سے) زیادہ لچک اور سہولت میسر آئے گی۔

Comments

200 حروف