BR100 Decreased By (-0.75%)
BR30 Decreased By (-1.12%)
KSE100 Decreased By (-0.49%)
KSE30 Decreased By (-0.48%)
BAFL 56.70 Decreased By ▼ -0.03 (-0.05%)
BIPL 26.91 Decreased By ▼ -0.07 (-0.26%)
BOP 33.30 Decreased By ▼ -0.45 (-1.33%)
CNERGY 10.00 Increased By ▲ 0.12 (1.21%)
DFML 18.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
DGKC 200.29 Decreased By ▼ -4.64 (-2.26%)
FABL 99.02 Decreased By ▼ -1.08 (-1.08%)
FCCL 52.65 Decreased By ▼ -0.44 (-0.83%)
FFL 16.36 Decreased By ▼ -0.16 (-0.97%)
GGL 25.30 Increased By ▲ 0.46 (1.85%)
HBL 301.00 Increased By ▲ 1.18 (0.39%)
HUBC 216.00 Decreased By ▼ -1.08 (-0.5%)
HUMNL 10.49 Decreased By ▼ -0.12 (-1.13%)
KEL 7.16 Decreased By ▼ -0.06 (-0.83%)
LOTCHEM 29.30 Decreased By ▼ -0.01 (-0.03%)
MLCF 90.00 Decreased By ▼ -2.16 (-2.34%)
OGDC 315.99 Decreased By ▼ -0.30 (-0.09%)
PAEL 41.50 Decreased By ▼ -0.54 (-1.28%)
PIBTL 16.35 Decreased By ▼ -0.06 (-0.37%)
PIOC 289.30 Decreased By ▼ -10.94 (-3.64%)
PPL 215.30 Decreased By ▼ -1.54 (-0.71%)
PRL 52.00 Increased By ▲ 1.14 (2.24%)
SNGP 99.80 Decreased By ▼ -1.92 (-1.89%)
SSGC 26.00 Decreased By ▼ -0.98 (-3.63%)
TELE 8.42 Decreased By ▼ -0.23 (-2.66%)
TPLP 13.25 Decreased By ▼ -0.14 (-1.05%)
TRG 58.58 Decreased By ▼ -0.68 (-1.15%)
UNITY 10.10 Decreased By ▼ -0.20 (-1.94%)
WTL 1.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
کھیل

وزیراعظم کا قومی ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کے لیے 15 لاکھ انعام کا اعلان

  • ورلڈ کپ کوالیفائرز میں قومی ہاکی ٹیم کی شرکت نے شائقینِ ہاکی میں جوش و جذبہ پیدا کردیا
شائع اپ ڈیٹ

وزیراعظم شہباز شریف نے پیر کو قومی ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 15 لاکھ (1.5 ملین) روپے انعام کا اعلان کیا ہے، یہ انعام ورلڈ کپ کوالیفائرز میں ٹیم کی شاندار کارکردگی کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ اقدام نہ صرف کھیل کیلئے ٹیم کی سخت محنت اور لگن کا اعتراف ہے بلکہ پاکستان میں ہاکی کے فروغ کی جانب ایک بڑا قدم بھی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ورلڈ کپ کوالیفائرز میں قومی ہاکی ٹیم کی شرکت نے شائقینِ ہاکی میں جوش و جذبہ پیدا کردیا اور یہ انعام ان کی ثابت قدمی اور انتھک محنت کا واضح ثبوت ہے۔

پاکستان نے 6 مارچ کو ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026 کوالیفائرز کے ایک سنسنی خیز سیمی فائنل میں جاپان کو 3–4 سے شکست دے دی۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان نے فائنل میں جگہ بنالی اور ہاکی ورلڈ کپ 2026 کے لیے اپنی کوالیفکیشن (شرکت) کو بھی یقینی بنالیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اس کانٹے دار مقابلے میں پاکستان نے میچ کے دوران خسارے میں رہنے کے بعد شاندار واپسی کی۔ پاکستان نے پہلے کوارٹر میں برتری حاصل کر لی تھی، لیکن جاپان نے دوسرے کوارٹر میں مقابلہ برابر کر دیا۔ اس کے بعد جاپان نے تیسرے کوارٹر میں مسلسل دو گول اسکور کر کے 1–3 کی برتری حاصل کر لی، جس نے پاکستان کو شدید دباؤ میں ڈال دیا۔

تاہم گرین شرٹس نے آخری کوارٹر میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور مسلسل تین گول داغ کر میچ کا پانسہ پلٹ دیا اور 3-4 سے ایک ڈرامائی فتح اپنے نام کر لی۔

پاکستان کی جانب سے محمد حماد، ابوبکر محمود، سفیان خان اور افراز نے ایک ایک گول اسکور کیا۔ محمد حماد کو جاپان کے خلاف ان کی شاندار کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

فتح کے ساتھ ہی پاکستان نے نہ صرف کوالیفائرز کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے بلکہ ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026 میں اپنی شرکت کو بھی یقینی بنا لیا ہے۔

Comments

200 حروف