کھیل
بھارت نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر تیسری بار ٹی 20 ورلڈ کپ جیت لیا
- بھارت ٹرافی کا دفاع، ہوم گراؤنڈ پر جیت اور تیسرا عالمی ٹی 20 ٹائٹل حاصل کرنے والا پہلا ملک بن گیا
بھارت نے احمد آباد میں کھیلے گئے فائنل میں نیوزی لینڈ کو 96 رنز سے شکست دے کر پہلی بار اپنے ٹی 20 ورلڈ کپ ٹائٹل کا دفاع کرنے اور ریکارڈ تیسری مرتبہ عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
نریندر مودی اسٹیڈیم میں 86,000 سے زائد تماشائیوں کے سامنے سنجو سیمسن کی 46 گیندوں پر 89 رنز کی طوفانی اننگز نے بھارت کو 255 رنز کے پہاڑ جیسے مجموعے تک پہنچایا، جس کے جواب میں میزبان ٹیم نے نیوزی لینڈ کو 159 رنز پر ڈھیر کر دیا۔


Comments