BR100 Increased By (0.11%)
BR30 Decreased By (-0.26%)
KSE100 Increased By (0.12%)
KSE30 Increased By (0.09%)
BAFL 56.75 Decreased By ▼ -0.45 (-0.79%)
BIPL 27.18 Increased By ▲ 0.29 (1.08%)
BOP 34.10 Increased By ▲ 0.41 (1.22%)
CNERGY 9.92 Decreased By ▼ -0.69 (-6.5%)
DFML 18.16 Increased By ▲ 0.11 (0.61%)
DGKC 207.00 Decreased By ▼ -2.90 (-1.38%)
FABL 100.18 Increased By ▲ 1.23 (1.24%)
FCCL 54.61 Increased By ▲ 0.87 (1.62%)
FFL 16.70 Increased By ▲ 0.24 (1.46%)
GGL 24.87 Increased By ▲ 1.05 (4.41%)
HBL 301.99 Decreased By ▼ -0.43 (-0.14%)
HUBC 219.15 Increased By ▲ 0.21 (0.1%)
HUMNL 10.48 Decreased By ▼ -0.06 (-0.57%)
KEL 7.42 Increased By ▲ 0.14 (1.92%)
LOTCHEM 29.35 Decreased By ▼ -0.30 (-1.01%)
MLCF 94.35 Decreased By ▼ -2.01 (-2.09%)
OGDC 316.40 Decreased By ▼ -1.82 (-0.57%)
PAEL 43.15 Increased By ▲ 1.38 (3.3%)
PIBTL 16.72 Decreased By ▼ -0.09 (-0.54%)
PIOC 296.50 Decreased By ▼ -0.12 (-0.04%)
PPL 220.50 Increased By ▲ 0.33 (0.15%)
PRL 49.05 No Change ▼ 0.00 (0%)
SNGP 104.94 Decreased By ▼ -1.19 (-1.12%)
SSGC 28.17 Decreased By ▼ -0.97 (-3.33%)
TELE 8.80 Decreased By ▼ -0.02 (-0.23%)
TPLP 13.40 Increased By ▲ 0.89 (7.11%)
TRG 60.30 Increased By ▲ 0.08 (0.13%)
UNITY 10.44 Increased By ▲ 0.42 (4.19%)
WTL 1.26 Increased By ▲ 0.03 (2.44%)

ٹی پی ایل کارپوریشن لمیٹڈ نے اپنی ذیلی کمپنی ’ٹی پی ایل انشورنس لمیٹڈ‘ کے حصص (شیئرز) کی فروخت اور کنٹرول کی منتقلی کے لیے جاز انٹرنیشنل ہولڈنگ لمیٹڈ کے ساتھ شیئر پرچیز ایگریمنٹ (ایس پی اے) کرلیا ہے۔

لسٹڈ کمپنی نے جمعہ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے ایک نوٹس میں اپنے اسٹیک ہولڈرز کو اس حوالے سے آگاہ کیا۔

نوٹس میں کہا گیا کہ یہ ہماری 17 دسمبر 2025 کی سابقہ تشہیر کا تسلسل ہے جس میں ٹی پی ایل کارپوریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ٹی پی ایل انشورنس لمیٹڈ کے حصص اور کنٹرول حاصل کرنے کیلئے جاز انٹرنیشنل ہولڈنگ لمیٹڈ کے ساتھ شیئر پرچیز ایگریمنٹ کرنے کی منظوری دی تھی۔

نوٹس میں کہا گیا کہ ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ کمپنی نے 5 مارچ 2026 کو خریدار کے ساتھ حصص کی خریداری کا معاہدہ کر لیا ہے، جس کے تحت خریدار کمپنی سے ’ٹی پی ایل انشورنس لمیٹڈ‘ کے حصص اور کنٹرول حاصل کرے گا۔

کمپنی نے مزید بتایا کہ اس لین دین کی تکمیل کچھ شرائط پر منحصر ہے، بشمول جاز انٹرنیشنل ہولڈنگ لمیٹڈ کی جانب سے مطلوبہ ریگولیٹری منظوریوں کا حصول۔

8 ستمبر کو ٹی پی ایل کارپوریشن لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ابتدائی طور پر ایک ایسے معاہدے پر اتفاق کیا تھا جس کے تحت جاز انٹرنیشنل ہولڈنگ لمیٹڈ، ٹی پی ایل انشورنس لمیٹڈ کے حصص خریدے گی اور اس کا کنٹرول حاصل کرے گی۔

شروع میں خریدار کے طور پر ویون گروپ ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ یا اس سے وابستہ کمپنیوں کا ذکر کیا گیا تھا۔ بعد ازاں باضابطہ طور پر اس کی تصدیق کی گئی اور اسے تبدیل کر کے جاز انٹرنیشنل ہولڈنگ لمیٹڈ کrدیا گیا۔

Comments

200 حروف