BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کاروبار اور معیشت

چینی ایرو اسپیس کمپنی کا پاکستان میں 10 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری پر غور

  • چینی وفد نے وفاقی وزیر انویسٹمنٹ کو اپنی کمپنی کے عالمی پروفائل اور آپریشنز کے بارے میں آگاہ کیا
شائع اپ ڈیٹ

ایک چینی ایرو اسپیس کمپنی پاکستان میں 5 سے 10 ارب ڈالر کی ممکنہ سرمایہ کاری پر غور کررہی ہے۔

یہ پیشرفت وفاقی وزیر برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ قیصر احمد شیخ اور چینی کمپنی ایرو اسپیس ڈیولپمنٹ انڈسٹری انویسٹمنٹ گروپ کمپنی کے ایک اعلیٰ سطح وفد کے درمیان ملاقات کے دوران سامنے آئی، جس کی قیادت پارٹی سیکرٹری اور چیئرمین بورڈ لو جن ہائی کر رہے تھے۔

ایک بیان کے مطابق چینی وفد نے وفاقی وزیر کو اپنی کمپنی کے عالمی پروفائل اور آپریشنز (کاروباری سرگرمیوں) کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایرو اسپیس ڈیولپمنٹ انڈسٹری انویسٹمنٹ گروپ ایک بین الاقوامی سرمایہ کاری گروپ ہے جس کی کارپوریٹ کریڈٹ ریٹنگ ٹرپل اے ہے، یہ گروپ جدید ٹیکنالوجیز، ایرو اسپیس کی ترقی، مصنوعی ذہانت (اے آئی)، الیکٹرک گاڑیوں (ای ویز)، ڈرون ٹیکنالوجی اور توانائی منصوبوں سمیت اسٹریٹجک صنعتی شعبوں میں سرمایہ کاری کرتا ہے۔

بیان کے مطابق وفد نے پاکستان میں کان کنی اور معدنیات، جدید ٹیکنالوجی کی صنعتوں اور صنعتی ترقی سمیت متعدد شعبوں میں 5 سے 10 ارب ڈالر کے درمیان سرمایہ کاری کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

چینی وفد نے اسکل ڈیولپمنٹ کے اقدامات میں پاکستان کے ساتھ تعاون کرنے پر بھی زور دیا اور پاکستان کی معاشی ترقی اور تکنیکی پیش رفت میں اپنا کردار ادا کرنے کے طویل مدتی وژن کو اجاگر کیا۔

انہوں نے ون بیلٹ ون روڈ اقدام کے مقاصد کی حمایت کرنے اور علاقائی روابط اور معاشی تعاون کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا مزید اظہار کیا۔

وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے چینی کمپنی کی دلچسپی کو سراہا اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے ان کے ارادے کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنی دیرینہ دوستی کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جسے وسیع پیمانے پر پہاڑوں سے بلند اور سمندروں سے گہری دوستی کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔

وفاقی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کا شدید خواہشمند ہے اور اس سلسلے میں چین سے بھرپور تعاون کی توقع رکھتا ہے۔ انہوں نے وفد کو مزید آگاہ کیا کہ حکومتِ پاکستان سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔

سرمایہ کاری بورڈ سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے، کاروبار میں آسانی کو فروغ دینے اور کاروباری طریقہ کار کو باسہولت بنانے کے لیے ریگولیٹری اصلاحات پر سرگرمی سے کام کر رہا ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان موجودہ اقتصادی ڈھانچے پر روشنی ڈالتے ہوئے وفاقی وزیر نے اس بات کا ذکر کیا کہ پاکستان اور چین کے درمیان پہلے سے ہی آزادانہ تجارتی معاہدہ موجود ہے اور اب پاکستان اپنی ویلیو ایڈڈ (قیمت میں اضافے والی) برآمدات کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کر رہا ہے۔

قیصر احمد شیخ نے وفد کو پاکستان کے خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاروں کے لیے دستیاب مراعات کے بارے میں بھی بریفنگ دی جن میں مشینری کی درآمد پر انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس سے استثنیٰ (چھوٹ) کے ساتھ ساتھ صنعتی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے تیار کردہ دیگر پرکشش مراعات بھی شامل ہیں۔

بورڈ آف انویسٹمنٹ نے سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کرنے اور پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

Comments

200 حروف