BR100 Decreased By (-0.96%)
BR30 Decreased By (-1.08%)
KSE100 Decreased By (-0.88%)
KSE30 Decreased By (-0.81%)
BAFL 56.30 Decreased By ▼ -0.44 (-0.78%)
BIPL 26.80 Decreased By ▼ -0.24 (-0.89%)
BOP 33.09 Decreased By ▼ -0.59 (-1.75%)
CNERGY 10.14 Increased By ▲ 0.33 (3.36%)
DFML 17.93 Decreased By ▼ -0.59 (-3.19%)
DGKC 204.20 Decreased By ▼ -3.67 (-1.77%)
FABL 97.20 Decreased By ▼ -1.70 (-1.72%)
FCCL 52.81 Decreased By ▼ -0.71 (-1.33%)
FFL 16.28 Decreased By ▼ -0.40 (-2.4%)
GGL 23.55 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
HBL 300.65 Decreased By ▼ -3.74 (-1.23%)
HUBC 216.29 Decreased By ▼ -1.82 (-0.83%)
HUMNL 10.47 Decreased By ▼ -0.19 (-1.78%)
KEL 7.14 Decreased By ▼ -0.21 (-2.86%)
LOTCHEM 28.50 Decreased By ▼ -0.61 (-2.1%)
MLCF 93.29 Decreased By ▼ -2.21 (-2.31%)
OGDC 316.57 Decreased By ▼ -1.37 (-0.43%)
PAEL 40.97 Decreased By ▼ -0.86 (-2.06%)
PIBTL 16.26 Decreased By ▼ -0.24 (-1.45%)
PIOC 283.50 Increased By ▲ 3.49 (1.25%)
PPL 218.97 Decreased By ▼ -0.77 (-0.35%)
PRL 47.12 Increased By ▲ 2.53 (5.67%)
SNGP 105.39 Decreased By ▼ -2.10 (-1.95%)
SSGC 28.20 Decreased By ▼ -0.73 (-2.52%)
TELE 8.58 Decreased By ▼ -0.18 (-2.05%)
TPLP 12.20 Increased By ▲ 0.10 (0.83%)
TRG 59.02 Decreased By ▼ -1.01 (-1.68%)
UNITY 9.92 Decreased By ▼ -0.19 (-1.88%)
WTL 1.22 Decreased By ▼ -0.01 (-0.81%)
پاکستان

افغان سرزمین کا دہشت گردی کے لیے استعمال ناقابل قبول، آرمی چیف کا دورہ وانا، خطاب

  • دو طرفہ دیرپا امن اس وقت ممکن ہے جب افغان طالبان دہشت گردی اور دہشت گرد تنظیموں کی حمایت ختم کریں، فیلڈ مارشل عاصم منیر
شائع اپ ڈیٹ

چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایف) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بدھ کے روز کہا ہے کہ دہشت گرد گروپوں کی جانب سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے افغان سرزمین کا استعمال ناقابل قبول ہے۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے یہ بات مغربی سرحد پر سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے جنوبی وزیرستان میں وانا کے دورے کے موقع پر کہی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران آرمی چیف نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور وطن کے دفاع میں عظیم قربانیاں دینے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ شہداء کی قربانیاں پاکستان کی سلامتی اور استحکام کا بنیادی ستون ہیں۔

چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) کو سیکورٹی ماحول، انٹیلی جنس پر مبنی جاری آپریشنز اور بارڈر مینجمنٹ کے اقدامات کے بارے میں ایک جامع بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو جاری آپریشن غضب للحق اور پاکستان افغانستان سرحد پر تازہ ترین پیش رفت کے بارے میں بھی تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے وانا میں اگلے مورچوں پر تعینات افسران اور جوانوں سے ملاقات کے دوران ان کے پیشہ ورانہ معیار، آپریشنل مستعدی اور بلند حوصلے کی تعریف کی۔ انہوں نے پاکستان کی خودمختاری کے تحفظ اور خطے میں امن و استحکام قائم رکھنے کے لیے ان کی مستقل وابستگی کو سراہا۔

سرحد پار کے خطرات کا حوالہ دیتے ہوئے جنرل منیر نے واضح کیا کہ ”فتنہ الخوارج“ اور ”فتنہ الہندوستان“ کے ذریعے افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں کے لیے استعمال کرنا ناقابل قبول ہے، اور سرحد کے پار سے اٹھنے والے خطرات کو ختم کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

آرمی چیف نے یہ بھی کہا کہ دو طرفہ دیرپا امن اس وقت ممکن ہے جب افغان طالبان دہشت گردی اور دہشت گرد تنظیموں کی حمایت ختم کریں۔

پاکستان آرمی کی آپریشنل تیاری پر اطمینان ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے سرحدی تعینات فورسز کی جنگی تیاری، ہم آہنگی اور مضبوطی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کے وانا پہنچنے پر کور کمانڈر پشاور نے ان کا استقبال کیا۔

Comments

200 حروف