کاروبار اور معیشت
سونے کی فی تولہ قیمت میں 10 ہزار روپے کی بڑی کمی
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 100 ڈالر کی نمایاں کمی سے 5172 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں بدھ کو بھی سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 100 ڈالر کی نمایاں کمی سے 5172 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں نمایاں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 10 ہزار روپے کی بڑی کمی سے 5 لاکھ 39 ہزار 962 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 8 ہزار 537 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 62 ہزار 930 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت 13900 روپے کے اضافے سے 5 لاکھ 49 ہزار 962 روپے ہوگئی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 100 روپے کے اضافے سے 9 ہزار 4 روپے ہوگئی۔


Comments