BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.67 Decreased By ▼ -0.20 (-0.35%)
BIPL 24.74 Decreased By ▼ -0.22 (-0.88%)
BOP 30.09 Decreased By ▼ -0.26 (-0.86%)
CNERGY 12.95 Decreased By ▼ -0.17 (-1.3%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 186.54 Decreased By ▼ -5.91 (-3.07%)
FABL 93.60 Decreased By ▼ -0.54 (-0.57%)
FCCL 51.50 Decreased By ▼ -1.29 (-2.44%)
FFL 14.47 Decreased By ▼ -0.25 (-1.7%)
GGL 18.96 Decreased By ▼ -0.60 (-3.07%)
HBL 304.00 Decreased By ▼ -2.10 (-0.69%)
HUBC 198.85 Decreased By ▼ -2.57 (-1.28%)
HUMNL 9.80 Decreased By ▼ -0.36 (-3.54%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.06 (-0.99%)
LOTCHEM 26.20 Decreased By ▼ -0.26 (-0.98%)
MLCF 91.00 Decreased By ▼ -2.16 (-2.32%)
OGDC 313.67 Decreased By ▼ -3.06 (-0.97%)
PAEL 35.27 Decreased By ▼ -0.36 (-1.01%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 240.47 Decreased By ▼ -2.74 (-1.13%)
PPL 221.18 Decreased By ▼ -5.73 (-2.53%)
PRL 90.91 Decreased By ▼ -2.11 (-2.27%)
SNGP 90.93 Decreased By ▼ -0.91 (-0.99%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.60 Decreased By ▼ -0.37 (-2.85%)
TRG 55.91 Decreased By ▼ -0.65 (-1.15%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

سونے کی فی تولہ قیمت میں 13 ہزار 300 روپے کا بڑا اضافہ

  • عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 133 ڈالر کے نمایاں اضافے سے 5 ہزار 411 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
شائع اپ ڈیٹ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں پیر کو سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 133 ڈالر کے نمایاں اضافے سے 5 ہزار 411 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں نمایاں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 13 ہزار 300 روپے کے ہوشربا اضافے سے 5 لاکھ 63 ہزار 862 روپے پر جاپہنچا۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 11 ہزار 402 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 83 ہزار420 روپے ہوگئی۔

یاد رہے کہ ہفتے کو سونے کی فی تولہ قیمت 10 ہزار روپے کے بڑے اضافے سے 5 لاکھ 50 ہزار 562 روپے ہوگئی تھی۔

دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 188 روپے کے اضافے سے 10 ہزار 50 روپے ہوگئی۔

مزید برآں امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر بڑے حملوں اور سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد پیر کو عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، جس سے جغرافیائی سیاسی تناؤ بڑھ گیا اور عالمی معاشی غیریقینی صورتحال مزید گہری ہو گئی۔

اسپاٹ گولڈ کی قیمت 1.37 فیصد اضافے کے ساتھ 5,349.44 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی جو کہ گزشتہ چار ہفتوں سے زائد عرصے کی بلند ترین سطح ہے۔ اس سے قبل سیشن کے دوران سونے کی قیمتوں میں 2 فیصد تک کا بڑا اضافہ دیکھا گیا تھا۔

Comments

Comments are closed.