BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کھیل

ٹی 20 ورلڈ کپ:انگلینڈ کے ہاتھوں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست

  • 160 رنز کا ہدف انگلش ٹیم نے آخری اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا
شائع اپ ڈیٹ

آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے سپر ایٹ مرحلے کے اہم میچ میں انگلینڈ نے ول جیکس اور ریحان احمد کی شاندار شراکت کی بدولت نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی جس کے بعد پاکستان کو میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں جانے کا موقع مل گیا۔

جمعہ کو کولمبو میں کھیلے جارہے ٹی 20 ورلڈ کپ میں سپر ایٹ مرحلے کے گروپ ٹو کے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے، تاہم 160 رنز کا ہدف انگلینڈ کی ٹیم نے آخری اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم سائفرٹ نے 35 رنز اور فِن ایلن نے 29 رنز کی شاندار اننگز کھیلیں جب کہ گلین فلپس 39 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید، ول جیکس اور ریحان احمد نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ لیام ڈاوسن نے بھی ایک وکٹ لے کر نیوزی لینڈ کی بیٹنگ لائن کو دباؤ میں رکھا۔

نیوزی لینڈ کے 160 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ نے مایوس کن آغاز کیا۔ 2 رنز پر انگلش ٹیم کے اوپنرز پویلین لوٹ گئے، فل سالٹ 2 اور جوز بٹلر صفر پر آؤٹ ہوئے، اس کے بعد ٹام بانٹن نے 33 رنز اور ہیری بروک نے 26 رنز بنا کر ٹیم کو مستحکم آغاز فراہم کیا جب کہ دیگر بلے بازوں میں سیم کرن 24 اور جیکب بیتھل 21رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

آخر میں ول جیکس اور ریحان احمد کی 16 گیندوں پر 44 رنز کی شاندار شراکت نے فتح میں کلیدی کردار ادا کیا جب کہ انگلینڈ کی جانب سے ول جیکس اور ریحان احمد 32 اور 19 رنز بالترتیب ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔

2 وکٹیں اور 18 گیندوں پر 32 رنز بنانے والے ول جیکس میچ کے ہیرو قرار پائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے رچِن رویندرا نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ لوکی فرگوسن، میٹ ہنری اور گلین فلپس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس طرح انگلینڈ نے ہدف 19.3 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا اور گروپ میں 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر پہنچ گئی۔

انگلینڈ کے ہاتھوں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست کے بعد ایونٹ میں پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی اُمیدیں برقرار ہیں، آج پاکستان اور سری لنکا کا میچ ہوگا، پاکستان کو نہ صرف میچ جیتنا ہوگا بلکہ رن ریٹ بھی بہتر کرنا ہوگا۔

پہلے بیٹنگ کرنے کی صورت میں پاکستان کو سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کے لئے سری لنکا کو 65 رنز سے ہرانا ہوگا، ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستان کو مطلوبہ رنز 13 اوورز میں حاصل کرنا ہوں گے۔

Comments

Comments are closed.