BR100 Increased By (5%)
BR30 Increased By (5.87%)
KSE100 Increased By (4.23%)
KSE30 Increased By (4.7%)
BAFL 57.52 Increased By ▲ 2.02 (3.64%)
BIPL 27.62 Increased By ▲ 0.72 (2.68%)
BOP 34.61 Increased By ▲ 1.97 (6.04%)
CNERGY 10.76 Increased By ▲ 0.47 (4.57%)
DFML 18.41 Increased By ▲ 0.60 (3.37%)
DGKC 213.87 Increased By ▲ 18.69 (9.58%)
FABL 101.47 Increased By ▲ 2.79 (2.83%)
FCCL 56.47 Increased By ▲ 4.73 (9.14%)
FFL 16.85 Increased By ▲ 0.36 (2.18%)
GGL 25.76 Increased By ▲ 0.70 (2.79%)
HBL 308.18 Increased By ▲ 16.18 (5.54%)
HUBC 224.39 Increased By ▲ 10.42 (4.87%)
HUMNL 10.72 Increased By ▲ 0.27 (2.58%)
KEL 7.47 Increased By ▲ 0.33 (4.62%)
LOTCHEM 27.68 Increased By ▲ 0.87 (3.25%)
MLCF 96.56 Increased By ▲ 8.39 (9.52%)
OGDC 323.45 Increased By ▲ 13.07 (4.21%)
PAEL 43.37 Increased By ▲ 2.52 (6.17%)
PIBTL 16.80 Increased By ▲ 0.95 (5.99%)
PIOC 295.89 Increased By ▲ 12.20 (4.3%)
PPL 224.67 Increased By ▲ 13.57 (6.43%)
PRL 55.51 Increased By ▲ 2.37 (4.46%)
SNGP 104.67 Increased By ▲ 6.42 (6.53%)
SSGC 25.97 Increased By ▲ 1.12 (4.51%)
TELE 8.65 Increased By ▲ 0.36 (4.34%)
TPLP 13.18 Increased By ▲ 0.21 (1.62%)
TRG 60.05 Increased By ▲ 1.08 (1.83%)
UNITY 10.24 Increased By ▲ 0.36 (3.64%)
WTL 1.26 Increased By ▲ 0.03 (2.44%)
مارکٹس

مضبوط ڈالر کا اثر، سونا تین ہفتوں کی بلند ترین سطح سے نیچے آگیا

  • اسپاٹ گولڈ 1.5 فیصد کمی کے ساتھ 5,150.38 ڈالر فی اونس پر آگیا
شائع اپ ڈیٹ

عالمی منڈی میں سونے کی قیمتیں منگل کو تین ہفتوں سے زائد کی بلند ترین سطح چھونے کے بعد نیچے آگئیں، کیونکہ مضبوط امریکی ڈالر کے دباؤ نے امریکا کی تجارتی پالیسی سے متعلق غیر یقینی صورتحال اور واشنگٹن تہران کشیدگی سے ملنے والی حمایت کو زائل کر دیا۔

اسپاٹ گولڈ 1.5 فیصد کمی کے ساتھ 5,150.38 ڈالر فی اونس پر آگیا، جبکہ سیشن کے دوران اس نے تین ہفتوں سے زائد کی بلند ترین سطح حاصل کی تھی۔ اپریل ڈیلیوری کے لیے امریکی گولڈ فیوچرز 1.1 فیصد کمی کے ساتھ 5,170.70 ڈالر پر ٹریڈ ہوتے رہے۔

ڈالر کی قدر میں اضافے کے باعث دیگر کرنسی رکھنے والے سرمایہ کاروں کے لیے سونا مہنگا ہوگیا، جس سے طلب میں کمی دیکھی گئی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کو خبردار کیا کہ اگر ممالک امریکا کے ساتھ حالیہ طے پانے والے تجارتی معاہدوں سے پیچھے ہٹے تو ان پر دیگر قوانین کے تحت زیادہ ٹیرف عائد کیے جائیں گے۔ یہ بیان امریکی سپریم کورٹ کی جانب سے ہنگامی ٹیرف منسوخ کیے جانے کے بعد سامنے آیا۔

ادھر فیڈرل ریزرو کے گورنر کرسٹوفر والر نے کہا کہ اگر فروری کے روزگار کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوا کہ لیبر مارکیٹ مستحکم ہو رہی ہے تو مارچ کے اجلاس میں شرح سود برقرار رکھی جا سکتی ہے۔ مارکیٹوں کو اس سال تین مرتبہ 25 بیسس پوائنٹس کی شرح سود میں کمی کی توقع ہے۔

ایشیا کی اسٹاک مارکیٹوں میں بھی ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران اتار چڑھاؤ دیکھا گیا، کیونکہ وال اسٹریٹ میں فروخت کے رجحان نے سرمایہ کاروں کو محتاط بنا دیا۔ امریکی محکمہ خارجہ نے بیروت میں سفارتخانے سے غیر ضروری عملہ واپس بلانے کا اعلان کیا ہے، جس سے ایران کے ساتھ ممکنہ فوجی تصادم کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

دیگر قیمتی دھاتوں میں اسپاٹ چاندی 3.1 فیصد کمی کے ساتھ 85.50 ڈالر فی اونس پر آگئی۔ پلاٹینم 2.9 فیصد کمی کے ساتھ 2,092.31 ڈالر جبکہ پیلیڈیم 2.1 فیصد کمی کے ساتھ 1,706.50 ڈالر پر ٹریڈ ہوا۔

Comments

200 حروف