BR100 Decreased By (-0.25%)
BR30 Decreased By (-0.64%)
KSE100 Decreased By (-0.41%)
KSE30 Decreased By (-0.67%)
BAFL 58.35 Decreased By ▼ -0.10 (-0.17%)
BIPL 25.54 Increased By ▲ 0.12 (0.47%)
BOP 33.79 Decreased By ▼ -0.46 (-1.34%)
CNERGY 8.15 Decreased By ▼ -0.01 (-0.12%)
DFML 20.71 Decreased By ▼ -0.25 (-1.19%)
DGKC 197.20 Decreased By ▼ -0.27 (-0.14%)
FABL 90.03 Increased By ▲ 0.52 (0.58%)
FCCL 53.49 Decreased By ▼ -0.40 (-0.74%)
FFL 17.84 Decreased By ▼ -0.19 (-1.05%)
GGL 20.35 Increased By ▲ 0.55 (2.78%)
HBL 285.69 Decreased By ▼ -0.37 (-0.13%)
HUBC 214.12 Decreased By ▼ -1.28 (-0.59%)
HUMNL 11.11 Increased By ▲ 0.11 (1%)
KEL 8.02 Decreased By ▼ -0.09 (-1.11%)
LOTCHEM 28.05 Increased By ▲ 0.61 (2.22%)
MLCF 87.40 Decreased By ▼ -0.65 (-0.74%)
OGDC 320.31 Decreased By ▼ -4.25 (-1.31%)
PAEL 40.25 Increased By ▲ 0.31 (0.78%)
PIBTL 17.14 Decreased By ▼ -0.18 (-1.04%)
PIOC 274.58 Decreased By ▼ -0.88 (-0.32%)
PPL 228.73 Decreased By ▼ -4.05 (-1.74%)
PRL 34.49 Decreased By ▼ -0.46 (-1.32%)
SNGP 98.83 Decreased By ▼ -0.78 (-0.78%)
SSGC 26.83 Decreased By ▼ -0.34 (-1.25%)
TELE 8.53 Decreased By ▼ -0.04 (-0.47%)
TPLP 9.33 Increased By ▲ 0.57 (6.51%)
TRG 71.61 Decreased By ▼ -0.14 (-0.2%)
UNITY 11.56 Decreased By ▼ -0.11 (-0.94%)
WTL 1.28 Increased By ▲ 0.02 (1.59%)
کھیل

ٹی ٹوئنٹی کپ کا سپر ایٹ مرحلہ ، ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کو 107 رنز سے شکست دیدی

  • 255 رنز کے ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی پوری ٹیم 17.4 اوورز میں 147 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی
شائع February 23, 2026 اپ ڈیٹ February 23, 2026 11:35pm

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے سپر ایٹ مرحلے میں ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کو107 رنز کے بھارج مارجن سے شکست دے دی۔

ممبئی کے وانکھڈے اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز نے چھکوں چوکوں کی بارش کردی اور زمبابوے کو جیت کیلئے 255 رنز کا ہدف دیا۔

ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی پوری ٹیم 17.4 اوورز میں 147 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔

دو مرتبہ کی عالمی چیمپئن ٹیم کا آغاز تو سست رہا، تاہم شمرون ہیٹمائز اور رومین پاول نے زمبابوے کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔

دونوں نے برق رفتاری کے ساتھ رنز بنانے کا ایسا سلسلہ شروع کیا جو آنے والے دیگر کھلاڑیوں نے بھی جاری رکھا۔ ہیٹمائر نے 85 اور پاول نے 59 رنز کی اننگز کھیلی۔ دونوں نے مجموعی طور پر 11 چھکے اور 11 چوکے لگائے۔

اختتامی لمحات میں شرفین ردرفورڈ نے 31، شیفرڈ نے 21 اور ہولڈر نے 13 رنز کی برق رفتار اننگز کھیل کر ٹیم کا ٹوٹل مقررہ 20 اوورز میں 254 رنز تک پہنچایا۔

زمبابوے کی جانب سے موزاربانی اور اینگراوا نے دو دو جبکہ بریڈ ایونس اور کریمر نے ایک ایک وکٹ لی۔

زمبابوے کی بیٹنگ لائن ٹیم پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں تاش کے پتوں کی طرح بکھر گئی۔

آسٹریلیا اور سری لنکا جیسے مضبوط ٹیموں کو شکست سے دوچار کرنے وا لے بیٹرز ایک کے بعد ایک پویلین لوٹتے گئے۔

زمبابوے کی جانب سے سب سے زیادہ رنز 9 ویں نمبر پر آنے والے کھلاڑی بریڈ ایونز نے 43 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے اسپنرز گڈاکیش موتی نے 4 اور اکیل حسین نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے زمبابوین بیٹنگ لائن کو کاری ضرب لگائی

Comments

200 حروف