BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.81%)
KSE100 Decreased By (-1.01%)
KSE30 Decreased By (-1.06%)
BAFL 56.59 Decreased By ▼ -0.14 (-0.25%)
BIPL 26.82 Decreased By ▼ -0.16 (-0.59%)
BOP 33.22 Decreased By ▼ -0.53 (-1.57%)
CNERGY 10.04 Increased By ▲ 0.16 (1.62%)
DFML 17.94 Decreased By ▼ -0.06 (-0.33%)
DGKC 197.93 Decreased By ▼ -7.00 (-3.42%)
FABL 99.00 Decreased By ▼ -1.10 (-1.1%)
FCCL 51.80 Decreased By ▼ -1.29 (-2.43%)
FFL 16.20 Decreased By ▼ -0.32 (-1.94%)
GGL 25.05 Increased By ▲ 0.21 (0.85%)
HBL 298.44 Decreased By ▼ -1.38 (-0.46%)
HUBC 214.96 Decreased By ▼ -2.12 (-0.98%)
HUMNL 10.40 Decreased By ▼ -0.21 (-1.98%)
KEL 7.16 Decreased By ▼ -0.06 (-0.83%)
LOTCHEM 29.05 Decreased By ▼ -0.26 (-0.89%)
MLCF 89.00 Decreased By ▼ -3.16 (-3.43%)
OGDC 314.00 Decreased By ▼ -2.29 (-0.72%)
PAEL 41.03 Decreased By ▼ -1.01 (-2.4%)
PIBTL 16.10 Decreased By ▼ -0.31 (-1.89%)
PIOC 287.00 Decreased By ▼ -13.24 (-4.41%)
PPL 213.90 Decreased By ▼ -2.94 (-1.36%)
PRL 51.80 Increased By ▲ 0.94 (1.85%)
SNGP 99.69 Decreased By ▼ -2.03 (-2%)
SSGC 25.45 Decreased By ▼ -1.53 (-5.67%)
TELE 8.26 Decreased By ▼ -0.39 (-4.51%)
TPLP 13.20 Decreased By ▼ -0.19 (-1.42%)
TRG 57.28 Decreased By ▼ -1.98 (-3.34%)
UNITY 10.10 Decreased By ▼ -0.20 (-1.94%)
WTL 1.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
پاکستان

عوام کے لیے ماہانہ ای کھلی کچہری منعقد کی جائے، وزیراعلیٰ پختونخوا کا وزراء کو حکم

  • ہدایات کا دائرہ کار 23 صوبائی محکموں اور 69 ملحقہ خودمختار یا نیم خودمختار اداروں تک پھیلا دیا گیا
شائع اپ ڈیٹ

خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے تمام صوبائی وزراء اور مشیروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ محکموں میں ماہانہ بنیادوں پر ای کھلی کچہریوں کا آغاز کریں۔

وزیر اعلیٰ نے ایک بیان میں کہا کہ عوام کا احساس فریم ورک کے تحت شروع کیے گئے اس اقدام کا مقصد شہریوں کو براہِ راست حکام تک رسائی فراہم کرنا ہے، تاکہ عوامی اعتماد بحال ہو اور شکایات کا شفاف حل یقینی بنایا جا سکے۔

یہ ہدایت 23 صوبائی محکموں اور ان سے منسلک 69 خود مختار یا نیم خود مختار اداروں تک پھیلا دی گئی ہے۔ تمام انتظامی سیکرٹریوں اور فیلڈ افسران کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ یکم مارچ سے ان باقاعدہ ڈیجیٹل سیشنز کا آغاز کریں۔

پروگرام کی کامیابی اور تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے ان ای کچہریوں کے ایس او پیز کے حوالے سے وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں ایک خصوصی آگاہی سیشن بھی منعقد کیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے اس بات پر زور دیا کہ یہ سیشنز عوامی رابطے کو مؤثر بنانے اور گڈ گورننس و غیر جانبداری کی بنیادی اقدار کو فروغ دینے کی حکمت عملی کا اہم حصہ ہیں۔ اس نئے نظام کے تحت محکمے نہ صرف بروقت شکایات حل کرنے کے پابند ہوں گے بلکہ ہر سطح پر جوابدہی کو یقینی بنانے کے لیے ان کی کارکردگی کا سہ ماہی جائزہ بھی لیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کا مزید کہنا ہے کہ اس ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے استعمال سے خیبر پختونخوا حکومت انتظامی اور پالیسی دونوں سطحوں پر عوامی مسائل پر فوری کارروائی کا ارادہ رکھتی ہے۔ ان کے مطابق یہ ای کچریاں نظامی رکاوٹوں کی نشاندہی کرنے اور عوام کو براہِ راست انصاف فراہم کرنے کے لیے ایک ضروری آلے کے طور پر کام کریں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس فعال طرزِ عمل سے شکایات کے ازالے کے عمل میں بہتری آئے گی اور صوبائی انتظامیہ شہریوں کی فوری ضروریات کے حوالے سے زیادہ جوابدہ بنے گی۔

Comments

200 حروف