BR100 Decreased By (-0.02%)
BR30 Decreased By (-0.34%)
KSE100 Decreased By (-0.03%)
KSE30 Decreased By (-0.01%)
BAFL 56.97 Increased By ▲ 0.10 (0.18%)
BIPL 24.95 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
BOP 30.32 Decreased By ▼ -0.03 (-0.1%)
CNERGY 13.05 Decreased By ▼ -0.07 (-0.53%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 191.95 Decreased By ▼ -0.50 (-0.26%)
FABL 94.39 Increased By ▲ 0.25 (0.27%)
FCCL 52.70 Decreased By ▼ -0.09 (-0.17%)
FFL 14.58 Decreased By ▼ -0.14 (-0.95%)
GGL 19.29 Decreased By ▼ -0.27 (-1.38%)
HBL 307.00 Increased By ▲ 0.90 (0.29%)
HUBC 201.25 Decreased By ▼ -0.17 (-0.08%)
HUMNL 10.01 Decreased By ▼ -0.15 (-1.48%)
KEL 6.17 Increased By ▲ 0.08 (1.31%)
LOTCHEM 26.50 Increased By ▲ 0.04 (0.15%)
MLCF 93.10 Decreased By ▼ -0.06 (-0.06%)
OGDC 315.50 Decreased By ▼ -1.23 (-0.39%)
PAEL 35.60 Decreased By ▼ -0.03 (-0.08%)
PIBTL 14.75 Increased By ▲ 0.07 (0.48%)
PIOC 243.05 Decreased By ▼ -0.16 (-0.07%)
PPL 223.99 Decreased By ▼ -2.92 (-1.29%)
PRL 92.60 Decreased By ▼ -0.42 (-0.45%)
SNGP 92.00 Increased By ▲ 0.16 (0.17%)
SSGC 23.75 Decreased By ▼ -0.06 (-0.25%)
TELE 7.77 Decreased By ▼ -0.03 (-0.38%)
TPLP 12.87 Decreased By ▼ -0.10 (-0.77%)
TRG 56.75 Increased By ▲ 0.19 (0.34%)
UNITY 8.09 Increased By ▲ 0.02 (0.25%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
پاکستان

کراچی میں مقابلہ، 4 دہشت گرد ہلاک، 2 سی ٹی ڈی اہلکار زخمی

  • بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد، ناکارہ بنا دیا گیا، وفاقی وزیر داخلہ کی پولیس فورس کی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کی تعریف
شائع اپ ڈیٹ

کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن ملیر میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے انٹیلی جنس معلومات پر مبنی کارروائی کے دوران 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، جبکہ مقابلے میں دو اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ حکام کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ایک مکان کا محاصرہ کیا گیا تو وہاں سے فائرنگ شروع ہو گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں جلیل، نیاز اور ہمدان شامل ہیں جبکہ چوتھے کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ جائے وقوعہ سے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے آئی ای ڈیز، ڈیٹونیٹرز اور سرکٹس سمیت بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کر کے اسے ناکارہ بنا دیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس کامیاب آپریشن پر کراچی پولیس کی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ فورس نے دہشت گردوں کو ان کے عبرتناک انجام تک پہنچا کر بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔

پاکستان میں گزشتہ برس دہشت گردی کے واقعات میں 34 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔ پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار پیس اسٹڈیز(پی آئی پی ایس) کی رپورٹ کے مطابق سال 2025 میں دہشت گردی کے 699 واقعات رونما ہوئے جن میں 1,034 افراد جاں بحق ہوئے۔ سب سے زیادہ 413 حملے خیبر پختونخوا اور 254 بلوچستان میں ہوئے، جبکہ سندھ میں 21 واقعات ریکارڈ کیے گئے۔

دوسری جانب ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اکتوبر 2025 میں پاک-افغان سرحد کی بندش کے بعد سرحد پار سے ہونے والے حملوں اور جانی نقصان میں نمایاں کمی آئی ہے۔ دسمبر میں دہشت گردانہ حملوں میں 17 فیصد تک کمی دیکھی گئی ہے، تاہم سرحد کی بندش سے تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں۔

Comments

Comments are closed.