BR100 Decreased By (-0.98%)
BR30 Decreased By (-0.58%)
KSE100 Decreased By (-0.97%)
KSE30 Decreased By (-1.07%)
BAFL 56.73 Decreased By ▼ -0.11 (-0.19%)
BIPL 26.98 Decreased By ▼ -0.16 (-0.59%)
BOP 33.75 Decreased By ▼ -0.28 (-0.82%)
CNERGY 9.88 Decreased By ▼ -0.08 (-0.8%)
DFML 18.00 Decreased By ▼ -0.13 (-0.72%)
DGKC 204.93 Decreased By ▼ -1.58 (-0.77%)
FABL 100.10 Decreased By ▼ -0.36 (-0.36%)
FCCL 53.09 Decreased By ▼ -1.61 (-2.94%)
FFL 16.52 Decreased By ▼ -0.17 (-1.02%)
GGL 24.84 Increased By ▲ 0.05 (0.2%)
HBL 299.82 Decreased By ▼ -2.53 (-0.84%)
HUBC 217.08 Decreased By ▼ -2.30 (-1.05%)
HUMNL 10.61 Increased By ▲ 0.21 (2.02%)
KEL 7.22 Decreased By ▼ -0.18 (-2.43%)
LOTCHEM 29.31 Decreased By ▼ -0.01 (-0.03%)
MLCF 92.16 Decreased By ▼ -2.20 (-2.33%)
OGDC 316.29 Increased By ▲ 0.45 (0.14%)
PAEL 42.04 Decreased By ▼ -1.16 (-2.69%)
PIBTL 16.41 Decreased By ▼ -0.33 (-1.97%)
PIOC 300.24 Increased By ▲ 3.14 (1.06%)
PPL 216.84 Decreased By ▼ -2.94 (-1.34%)
PRL 50.86 Increased By ▲ 1.67 (3.39%)
SNGP 101.72 Decreased By ▼ -3.18 (-3.03%)
SSGC 26.98 Decreased By ▼ -1.27 (-4.5%)
TELE 8.65 Decreased By ▼ -0.14 (-1.59%)
TPLP 13.39 Increased By ▲ 0.12 (0.9%)
TRG 59.26 Decreased By ▼ -0.88 (-1.46%)
UNITY 10.30 Decreased By ▼ -0.13 (-1.25%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.03 (-2.38%)
پاکستان

وزیراعظم دو روزہ سرکاری دورے پر آسٹریا روانہ

  • وفاقی کابینہ کے ارکان پر مشتمل اعلیٰ سطح کا وفد بھی شہباز شریف کے ہمراہ ہے
شائع اپ ڈیٹ

وزیراعظم شہباز شریف کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وہ آسٹریا کے وفاقی چانسلر کرسچن اسٹاکر کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر ویانا روانہ ہو گئے ہیں۔ ان کے ہمراہ وفاقی کابینہ کے ارکان اور سینئر حکام پر مشتمل اعلیٰ سطح کا وفد بھی موجود ہے۔

دورے کے دوران وزیراعظم وفاقی چانسلر کے ساتھ دوطرفہ اور وفد کی سطح پر مذاکرات کریں گے، جس میں باہمی تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

شہباز شریف اور آسٹریا کے چانسلر دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے معروف کاروباری شخصیات کے ایک اجلاس کی مشترکہ صدارت بھی کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ پاک-آسٹریا بزنس فورم کے اجلاس کی صدارت کریں گے اور اقوام متحدہ کی ایک تقریب بعنوان ”پائیدار ترقی: عالمی امن اور خوشحالی کا راستہ ”سے خطاب کریں گے۔

وزیراعظم کی بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ڈائریکٹر جنرل سے بھی ملاقات طے ہے۔ پاکستان اور آسٹریا کے درمیان مکالمے، تعاون اور بین الاقوامی قانون کے احترام کی مشترکہ اقدار پر مبنی خوشگوار اور دوستانہ تعلقات قائم ہیں۔ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے 70 سال مکمل ہونے کی مناسبت سے کیا جا رہا ہے، جس سے دوطرفہ تعلقات کو نئی جہتیں ملیں گی۔

Comments

200 حروف