کھیل
ٹی 20 ورلڈ کپ: ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو 30 رنز سے شکست دے دی
- 197 ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم 19 اوورز میں 166 رنز پر ڈھیر ہوگئی
آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو 30 رنز سے شکست دے کر میگا ایونٹ میں مسلسل دوسری فتح اپنے نام کرلی۔
ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ورلڈ کپ میں گروپ سی کے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز اسکور کیے اور انگلینڈ کو جیت کے لیے 197 رنز کا ہدف دیا۔
ویسٹ انڈیز کے 197 ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور پوری انگلش ٹیم 19 اوورز میں 166 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
ویسٹ انڈیز نے میچ 30 رنز سے جیت کر ایونٹ میں مسلسل دوسری جیت اپنے نام کرلی۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے گڈاکیش موتی نے 3 وکٹیں حاصل کیں جب کہ روسٹن چیز نے 2 اور عقیل حسین، روماریو شیفرڈ اور شمر جوزف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔


Comments