BR100 Increased By (0.7%)
BR30 Increased By (0.5%)
KSE100 Increased By (0.65%)
KSE30 Increased By (0.66%)
BAFL 57.49 Increased By ▲ 0.29 (0.51%)
BIPL 27.21 Increased By ▲ 0.32 (1.19%)
BOP 34.29 Increased By ▲ 0.60 (1.78%)
CNERGY 10.89 Increased By ▲ 0.28 (2.64%)
DFML 18.32 Increased By ▲ 0.27 (1.5%)
DGKC 209.49 Decreased By ▼ -0.41 (-0.2%)
FABL 101.11 Increased By ▲ 2.16 (2.18%)
FCCL 54.90 Increased By ▲ 1.16 (2.16%)
FFL 16.68 Increased By ▲ 0.22 (1.34%)
GGL 25.30 Increased By ▲ 1.48 (6.21%)
HBL 303.80 Increased By ▲ 1.38 (0.46%)
HUBC 221.00 Increased By ▲ 2.06 (0.94%)
HUMNL 10.55 Increased By ▲ 0.01 (0.09%)
KEL 7.41 Increased By ▲ 0.13 (1.79%)
LOTCHEM 29.76 Increased By ▲ 0.11 (0.37%)
MLCF 96.15 Decreased By ▼ -0.21 (-0.22%)
OGDC 318.50 Increased By ▲ 0.28 (0.09%)
PAEL 43.00 Increased By ▲ 1.23 (2.94%)
PIBTL 16.90 Increased By ▲ 0.09 (0.54%)
PIOC 298.00 Increased By ▲ 1.38 (0.47%)
PPL 221.43 Increased By ▲ 1.26 (0.57%)
PRL 51.78 Increased By ▲ 2.73 (5.57%)
SNGP 106.00 Decreased By ▼ -0.13 (-0.12%)
SSGC 28.30 Decreased By ▼ -0.84 (-2.88%)
TELE 8.86 Increased By ▲ 0.04 (0.45%)
TPLP 12.89 Increased By ▲ 0.38 (3.04%)
TRG 60.00 Decreased By ▼ -0.22 (-0.37%)
UNITY 10.57 Increased By ▲ 0.55 (5.49%)
WTL 1.26 Increased By ▲ 0.03 (2.44%)
کھیل

پشاور زلمی نے مصباح الحق کو پی ایس ایل 11 کے لیے بیٹنگ کوچ مقرر کر دیا

  • سابق کپتان اور ٹیسٹ کرکٹر اپنے ساتھ اعلیٰ ترین سطح پر قیادت کا وسیع تجربہ لائے ہیں
شائع اپ ڈیٹ

پشاور زلمی نے سابق قومی کپتان اور مایہ ناز ٹیسٹ کرکٹر مصباح الحق کو ایچ بی ایل پی ایس ایل کے گیارہویں سیزن کے لیے ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کر دیا۔ فرنچائز نے ایک بیان میں اس کی تصدیق کرتے ہوئے اسے مصباح کی زلمی میں ”گھر واپسی ” قرار دیا ہے، جہاں وہ ماضی میں بطور کھلاڑی بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

اپنی تکنیکی مہارت اور ”کول مائنڈڈ ” شخصیت کے لیے مشہور مصباح الحق اعلیٰ سطح کی قیادت کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ زلمی انتظامیہ کا ماننا ہے کہ مصباح کی شمولیت سے ٹیم کے بیٹنگ یونٹ کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ میدان میں زلمی کی جرسی پہننے سے لے کر اب ڈگ آؤٹ سے کھلاڑیوں کی رہنمائی تک مصباح کا یہ سفر فرنچائز کے لیے ایک بڑی تقویت ثابت ہوگا۔

پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے مصباح کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ان کا شاندار کیریئر اور کرکٹ کی گہری سمجھ بوجھ پی ایس ایل 11 میں بیٹنگ لائن اپ کو نئی بلندیوں تک لے جانے میں معاون ثابت ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مصباح فرنچائز کے کلچر سے بخوبی واقف ہیں۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل 11 کا آغاز رواں ماہ کے آخر میں ہو رہا ہے، جس کے لیے زلمی نے اپنے کوچنگ سیٹ اپ کو مزید مستحکم کر لیا ہے۔

Comments

200 حروف