دنیا
ایپسٹین فائلز پر برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ کا گہری تشویش کا اظہار
- یہ اس معاملے پر ان کا پہلا باضابطہ بیان ہے
برطانیہ کے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ نے مرحوم جنسی مجرم جیفری ایپسٹین سے متعلق فائلوں میں سامنے آنے والے انکشافات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ یہ اس معاملے پر ان کا پہلا باضابطہ بیان ہے۔
کینسنگٹن پیلس کے ترجمان نے پیر کے روز کہا کہ میں اس بات کی تصدیق کر سکتا ہوں کہ شہزادہ اور شہزادی جاری انکشافات پر گہری تشویش میں مبتلا ہیں۔ ان کی توجہ اور ہمدردیاں بدستور متاثرین کے ساتھ ہیں۔


Comments