BR100 Decreased By (-0.35%)
BR30 Decreased By (-0.45%)
KSE100 Decreased By (-0.29%)
KSE30 Decreased By (-0.3%)
BAFL 56.51 Increased By ▲ 0.04 (0.07%)
BIPL 24.62 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
BOP 29.99 Decreased By ▼ -0.13 (-0.43%)
CNERGY 12.79 Decreased By ▼ -0.19 (-1.46%)
DFML 17.79 Increased By ▲ 0.30 (1.72%)
DGKC 184.48 Decreased By ▼ -2.74 (-1.46%)
FABL 93.65 Decreased By ▼ -0.06 (-0.06%)
FCCL 51.33 Decreased By ▼ -0.32 (-0.62%)
FFL 14.40 Decreased By ▼ -0.09 (-0.62%)
GGL 18.87 Decreased By ▼ -0.17 (-0.89%)
HBL 302.45 Decreased By ▼ -1.33 (-0.44%)
HUBC 197.75 Decreased By ▼ -1.21 (-0.61%)
HUMNL 9.94 Increased By ▲ 0.09 (0.91%)
KEL 6.02 Decreased By ▼ -0.04 (-0.66%)
LOTCHEM 26.35 Increased By ▲ 0.18 (0.69%)
MLCF 89.80 Decreased By ▼ -1.43 (-1.57%)
OGDC 313.70 Increased By ▲ 0.31 (0.1%)
PAEL 35.02 Decreased By ▼ -0.22 (-0.62%)
PIBTL 14.61 Decreased By ▼ -0.10 (-0.68%)
PIOC 236.00 Decreased By ▼ -3.62 (-1.51%)
PPL 219.32 Decreased By ▼ -2.04 (-0.92%)
PRL 91.38 Increased By ▲ 0.16 (0.18%)
SNGP 90.49 Decreased By ▼ -0.38 (-0.42%)
SSGC 23.16 Decreased By ▼ -0.14 (-0.6%)
TELE 7.56 Decreased By ▼ -0.05 (-0.66%)
TPLP 12.50 Decreased By ▼ -0.06 (-0.48%)
TRG 55.24 Decreased By ▼ -0.55 (-0.99%)
UNITY 7.97 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
کھیل

آئی سی سی پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹاکرے کی بحالی کے لیے بات چیت میں مصروف

  • کسی بھی فارمیٹ میں پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا کرکٹ کے سب سے منافع بخش مقابلوں میں شمار ہوتا ہے، جو نشریاتی حقوق، اسپانسرشپ اور اشتہاری آمدن کی مد میں کروڑوں ڈالر کی مالیت رکھتا ہے
شائع اپ ڈیٹ

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) 15 فروری کو بھارت کے خلاف مجوزہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میچ کے ممکنہ بائیکاٹ کے معاملے کو حل کرنے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے بات چیت کر رہی ہے۔ یہ بات اے ایف پی نے ہفتے کے روز ایک رپورٹ میں کہی ہے۔

روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان کسی بھی فارمیٹ میں مقابلہ کرکٹ کے سب سے زیادہ منافع بخش میچوں میں شمار ہوتا ہے، جس کی مالیت نشریاتی حقوق، اسپانسرشپ اور اشتہاری آمدن کی مد میں کروڑوں ڈالر بنتی ہے۔

تاہم پاکستان کی حکومت کی جانب سے ٹیم کو کولمبو میں میچ نہ کھیلنے کی ہدایت کے بعد یہ مقابلہ شکوک و شبہات کا شکار ہو گیا ہے۔

پیش رفت سے آگاہ ذرائع نے اے ایف پی کو بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ کے عالمی ادارے سے باضابطہ رابطے کے بعد آئی سی سی سے بات چیت شروع کی ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ آئی سی سی تصادم کے بجائے مذاکرات کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

20 ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ پر ایک سخت سیاسی دباؤ کا اثر پڑ گیا، جب بنگلہ دیش نے سیکورٹی خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے بھارت میں کھیلنے سے انکار کر دیا اور اس کی جگہ اسکاٹ لینڈ نے لے لی۔

پاکستان نے اپنے گروپ اے کے میچ میں میزبان بھارت کے خلاف کھیلنے سے بطور احتجاج انکار کیا ہے۔

پاکستان، جس نے ہفتے کے روز ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں نیدرلینڈز کو شکست دی ہے، اگر یہ میچ ہار جاتا ہے تو اسے دو پوائنٹس کا نقصان ہوگا اور نیٹ رن ریٹ کو بھی بڑا دھچکا لگے گا۔

بھارتی کپتان سوریہ کمار یادو نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم ٹاکرے کے لیے کولمبو جائے گی۔

پاکستان اور بھارت نے ایک دہائی سے زائد عرصے سے دو طرفہ کرکٹ نہیں کھیلی، اور صرف عالمی یا علاقائی ٹورنامنٹس میں ہی ایک دوسرے کا سامنا ہوتا ہے۔

Comments

Comments are closed.