BR100 Decreased By (-0.96%)
BR30 Decreased By (-1.08%)
KSE100 Decreased By (-0.88%)
KSE30 Decreased By (-0.81%)
BAFL 56.30 Decreased By ▼ -0.44 (-0.78%)
BIPL 26.80 Decreased By ▼ -0.24 (-0.89%)
BOP 33.09 Decreased By ▼ -0.59 (-1.75%)
CNERGY 10.14 Increased By ▲ 0.33 (3.36%)
DFML 17.93 Decreased By ▼ -0.59 (-3.19%)
DGKC 204.20 Decreased By ▼ -3.67 (-1.77%)
FABL 97.20 Decreased By ▼ -1.70 (-1.72%)
FCCL 52.81 Decreased By ▼ -0.71 (-1.33%)
FFL 16.28 Decreased By ▼ -0.40 (-2.4%)
GGL 23.55 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
HBL 300.65 Decreased By ▼ -3.74 (-1.23%)
HUBC 216.29 Decreased By ▼ -1.82 (-0.83%)
HUMNL 10.47 Decreased By ▼ -0.19 (-1.78%)
KEL 7.14 Decreased By ▼ -0.21 (-2.86%)
LOTCHEM 28.50 Decreased By ▼ -0.61 (-2.1%)
MLCF 93.29 Decreased By ▼ -2.21 (-2.31%)
OGDC 316.57 Decreased By ▼ -1.37 (-0.43%)
PAEL 40.97 Decreased By ▼ -0.86 (-2.06%)
PIBTL 16.26 Decreased By ▼ -0.24 (-1.45%)
PIOC 283.50 Increased By ▲ 3.49 (1.25%)
PPL 218.97 Decreased By ▼ -0.77 (-0.35%)
PRL 47.12 Increased By ▲ 2.53 (5.67%)
SNGP 105.39 Decreased By ▼ -2.10 (-1.95%)
SSGC 28.20 Decreased By ▼ -0.73 (-2.52%)
TELE 8.58 Decreased By ▼ -0.18 (-2.05%)
TPLP 12.20 Increased By ▲ 0.10 (0.83%)
TRG 59.02 Decreased By ▼ -1.01 (-1.68%)
UNITY 9.92 Decreased By ▼ -0.19 (-1.88%)
WTL 1.22 Decreased By ▼ -0.01 (-0.81%)
پاکستان

اسلام آباد خودکش دھماکے کا ماسٹر مائنڈ گرفتار کر لیا، محسن نقوی

  • پشاور اور نوشہرہ میں چھاپے مارے گئے، وفاقی وزیر داخلہ
شائع اپ ڈیٹ

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں (ایل ای ایز) نے اسلام آباد کی امام بارگاہ میں کئے گئے خودکش دھماکے کے تمام سہولت کاروں اور ملزمان کے ساتھ ماسٹر مائنڈ کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔

جمعے کے روز اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں ایک امام بارگاہ میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 31 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے بتایا کہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا اور دیگر اداروں کے تعاون سے پشاور اور نوشہرہ میں چھاپے مارے گئے۔ یہ بات سرکاری خبر رساں ادارے ریڈیو پاکستان نے ایک رپورٹ میں کہی ہے۔

وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ اس حملے کا ماسٹر مائنڈ افغان شہری ہے اور وہ حکام کی تحویل میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حملے کی مکمل منصوبہ بندی اور تربیت افغانستان میں داعش کی جانب سے دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ’’اب اس بات میں رتی برابر بھی شک نہیں رہا کہ افغانستان دہشت گرد تنظیموں کی نرسری ہے۔‘‘

محسن نقوی نے مزید کہا کہ چاہے ٹی ٹی پی ہو، طالبان ہوں، داعش ہو یا کوئی اور گروہ، سب افغان سرزمین سے بھارت کی مالی معاونت سے سرگرم ہیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’’بھارت نے گزشتہ سال مئی کے بعد اس فنڈنگ کے بجٹ میں اضافہ کیا ہے۔‘‘

وزیر داخلہ نے کہا کہ معرکۂ حق میں پاکستان کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست کے بعد بھارت نے ان دہشت گرد گروہوں کے ذریعے پاکستان کے خلاف خفیہ جنگ شروع کی۔

انہوں نے کہا کہ ’’ہم اس حوالے سے تمام تفصیلات اور پیش رفت اپنی بیرونِ ملک سفارتی مشنز کے ذریعے دنیا کے سامنے رکھیں گے۔‘‘

وفاقی وزیر نے مزید کہا ہے کہ ’’دہشت گردی کے خلاف ہمارا عزم مضبوط، واضح اور غیر مبہم ہے۔ دہشت گرد تنظیموں کو کسی بھی صورت میں الگ الگ خانوں میں تقسیم نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی کسی کے ساتھ کسی قسم کی نرمی برتی جا سکتی ہے۔‘‘

Comments

200 حروف