دنیا
امریکی فوج کا مشرقی بحرالکاہل میں مشتبہ منشیات بردار جہاز پر حملہ، دو افراد ہلاک
- اس کارروائی کے دوران امریکی فوج کے کسی اہلکار کو نقصان نہیں پہنچا، بیان
امریکی فوج نے کہا ہے کہ مشرقی بحرالکاہل میں مشتبہ منشیات بردار جہاز پر جمعرات کو کیے گئے ایک حملے میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔
امریکی فوج نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ انٹیلی جنس معلومات سے تصدیق ہوئی کہ یہ جہاز مشرقی بحرالکاہل میں منشیات اسمگلنگ کے لیے استعمال ہونے والے معروف راستوں پر سفر کر رہا تھا اور منشیات کی اسمگلنگ کی سرگرمیوں میں ملوث تھا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ اس کارروائی کے دوران امریکی فوج کے کسی اہلکار کو نقصان نہیں پہنچا۔


Comments