BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کاروبار اور معیشت

گوادر ایئرپورٹ پر طیاروں میں ایندھن بھرنے کا اسٹیشن قائم

  • ریفولنگ اسٹیشن ایندھن کی ترسیل، ذخیرہ اندوزی اور فراہمی کا انتظام کرتا ہے
شائع اپ ڈیٹ

گوادر پرو کی رپورٹ کے مطابق نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ (این جی آئی اے) نے پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کے تعاون سے عارضی بنیادوں پر ایروپلین ری فیول اسٹیشن (طیاروں میں ایندھن بھرنے کا اسٹیشن) قائم کر دیا ہے۔

ایئرپورٹ ری فیولنگ اسٹیشن انتہائی اہم سہولت ہے جو طیاروں میں بروقت اور محفوظ طریقے سے ایندھن کی فراہمی کو یقینی بناتی ہے۔ اس میں آلات اور طریقہ کار کا ایک پیچیدہ نظام شامل ہے جو ایندھن کی ترسیل، ذخیرہ اندوزی اور فراہمی کا انتظام کرتا ہے۔

نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ایک اہلکار نے گوادر پرو کو بتایا کہ پروازوں کے شیڈول کو برقرار رکھنے اور مسافروں کے اطمینان کے لیے ایندھن بھرنے کا مؤثر عمل ناگزیر ہے۔ اس اسٹیشن میں ایندھن کی ترسیل کے مراحل، ضروری آلات، سہولیات اور عمومی آپریشنز شامل ہیں۔

ایندھن کی ترسیل کے عمل میں ایندھن کو ایئرپورٹ تک پہنچانا، اس کی جانچ (ٹیسٹنگ)، ذخیرہ کرنا اور پھر طیاروں تک پہنچانا شامل ہے۔ ایندھن ٹرکوں کے ذریعے ایئرپورٹ لایا جا سکتا ہے۔ اس منصوبے کے آلات اور سہولیات میں وہ تمام بنیادی ڈھانچہ شامل ہے جو ایندھن وصول کرنے، منتقل کرنے، محفوظ کرنے اور پمپ کرنے کے لیے درکار ہوتا ہے جبکہ عمومی آپریشنز کے شعبے کی ذمہ داری انسانی ہم آہنگی اور ماحولیاتی قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے۔

Comments

200 حروف