BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
پاکستان

چیئرمین ایف بی آر کی ٹیکس مہم میں رکاوٹ بننے والے بااثر افراد کے نام ظاہر کرنے کی پیشکش

  • ایف بی آر فروری 2026 کے لیے اپنے ریونیو کلیکشن ہدف کو حاصل کر لے گا، راشد لنگڑیال
شائع اپ ڈیٹ

چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد محمود لنگڑیال نےان بااثر افراد کے نام ظاہر کرنے کی پیشکش کی جو ٹیکس چوری اور فراڈ کے خلاف کارروائی میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔ ان کے اس بیان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے ارکان کو حیران کر دیا۔

انہوں نے ممکنہ ردِعمل کے خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے ان کیمرہ سیشن کی ضرورت پر زور دیا تاکہ نجی طور پر ان ناموں سے پردہ اٹھایا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں ان لوگوں کی شناخت بتانا چاہتا ہوں جو دھوکہ بازوں کے خلاف ایف بی آر کے کریک ڈاؤن میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر کمیٹی مناسب سمجھے تو اسی اجلاس کے دوران بعد میں ان ناموں کو ظاہر کیا جا سکتا ہے۔

جب بزنس ریکارڈر نے اس معاملے سے باخبر حکومتی ذرائع سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ چیئرمین ایف بی آر کا اشارہ ان سیاست دانوں اور سیاسی اثر و رسوخ رکھنے والے تاجروں کی طرف تھا جو مبینہ طور پر ٹیکس چوروں کے خلاف جاری کارروائیوں کو روکنے کی کوشش کررہے ہیں۔

وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایس ایم ایس اطلاعات صرف رجسٹرڈ بینک اکاؤنٹ ہولڈرز کو بھیجی گئی تھیں جس کے نتیجے میں ٹیکس وصولی میں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے مالیاتی رازداری کی کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کی دو ٹوک الفاظ میں تردید کی۔

بعد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راشد لنگڑیال نے اظہارِ اعتماد کیا کہ ایف بی آر فروری 2026 کے لیے اپنے ریونیو کلیکشن ہدف کو حاصل کر لے گا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اب تک ایف بی آر نے سپر ٹیکس کے تحت 70 ارب روپے کی وصولی کر لی ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026

Comments

Comments are closed.