BR100 Increased By (0.2%)
BR30 Increased By (0.41%)
KSE100 Increased By (0.07%)
KSE30 Increased By (0.23%)
BAFL 57.20 Increased By ▲ 0.46 (0.81%)
BIPL 26.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.55%)
BOP 33.69 Increased By ▲ 0.01 (0.03%)
CNERGY 10.61 Increased By ▲ 0.80 (8.15%)
DFML 18.05 Decreased By ▼ -0.47 (-2.54%)
DGKC 209.90 Increased By ▲ 2.03 (0.98%)
FABL 98.95 Increased By ▲ 0.05 (0.05%)
FCCL 53.74 Increased By ▲ 0.22 (0.41%)
FFL 16.46 Decreased By ▼ -0.22 (-1.32%)
GGL 23.82 Increased By ▲ 0.25 (1.06%)
HBL 302.42 Decreased By ▼ -1.97 (-0.65%)
HUBC 218.94 Increased By ▲ 0.83 (0.38%)
HUMNL 10.54 Decreased By ▼ -0.12 (-1.13%)
KEL 7.28 Decreased By ▼ -0.07 (-0.95%)
LOTCHEM 29.65 Increased By ▲ 0.54 (1.86%)
MLCF 96.36 Increased By ▲ 0.86 (0.9%)
OGDC 318.22 Increased By ▲ 0.28 (0.09%)
PAEL 41.77 Decreased By ▼ -0.06 (-0.14%)
PIBTL 16.81 Increased By ▲ 0.31 (1.88%)
PIOC 296.62 Increased By ▲ 16.61 (5.93%)
PPL 220.17 Increased By ▲ 0.43 (0.2%)
PRL 49.05 Increased By ▲ 4.46 (10%)
SNGP 106.13 Decreased By ▼ -1.36 (-1.27%)
SSGC 29.14 Increased By ▲ 0.21 (0.73%)
TELE 8.82 Increased By ▲ 0.06 (0.68%)
TPLP 12.51 Increased By ▲ 0.41 (3.39%)
TRG 60.22 Increased By ▲ 0.19 (0.32%)
UNITY 10.02 Decreased By ▼ -0.09 (-0.89%)
WTL 1.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
پاکستان

قازقستان کی پاکستان کے ساتھ خوراک، زراعت اور ادویات سازی کے شعبوں میں مشترکہ منصوبوں میں دلچسپی

  • وفاقی وزیرتجارت جام کمال خان سے قازقستان کے ہم منصب ارمان شقلیئیف کی ملاقات
شائع اپ ڈیٹ

قازقستان نے بدھ کو فوڈ پروسیسنگ، زرعی ویلیو چینز اور ادویات سازی کے شعبوں میں مشترکہ منصوبے شروع کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیرتجارت جام کمال خان سے قازقستان کے ہم منصب ارمان شقلیئیف نےملاقات کی۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق دونوں اطراف نے دوطرفہ تجارت کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا اور اقتصادی تعاون، رابطوں اور سرمایہ کاری کو وسعت دینے کے لیے ٹھوس ذرائع پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے دوران دونوں وزراء نے پاکستان اور قازقستان کے اقتصادی تعلقات کو محض امکانات سے نکال کر عملی کارکردگی میں بدلنے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ اس سلسلے میں مواصلاتی رابطوں، سرمایہ کاری پر مبنی ترقی اور علاقائی یکجہتی پر بھرپور توجہ مرکوز کی گئی۔

انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ مستقل ادارہ جاتی ہم آہنگی اور نجی شعبے کی شمولیت آنے والے سالوں میں دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ کرے گی۔

ملاقات میں پاکستان اور وسطی ایشیا کے درمیان رابطوں کی رکاوٹوں کو دور کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت کی مکمل صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لیے عملی حل تلاش کرنے پر تفصیلی غور کیا گیا۔

پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ دونوں ممالک نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ریل، سڑک اور ملٹی موڈل (کثیر المقاصد) رابطوں میں بہتری پاکستان اور قازقستان کے درمیان تجارت کو مضبوط بنانے اور پائیدار و طویل مدتی اقتصادی تعاون کو ممکن بنانے کے لیے بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔

قازق وزیر نے بڑے انفرااسٹرکچر منصوبوں، بالخصوص ریلوے اور روڈ راہداریوں کی ترقی کی تزویراتی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے اس بات پر بھی نوٹ کیا کہ اس طرح کے اقدامات سے تقریباً 5 ارب امریکی ڈالر مالیت کی تجارت اور سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو سکتی ہے، جبکہ روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور علاقائی سپلائی چینز کو بھی استحکام ملے گا۔

Comments

200 حروف