BR100 Decreased By (-0.25%)
BR30 Decreased By (-0.64%)
KSE100 Decreased By (-0.41%)
KSE30 Decreased By (-0.67%)
BAFL 58.35 Decreased By ▼ -0.10 (-0.17%)
BIPL 25.54 Increased By ▲ 0.12 (0.47%)
BOP 33.79 Decreased By ▼ -0.46 (-1.34%)
CNERGY 8.15 Decreased By ▼ -0.01 (-0.12%)
DFML 20.71 Decreased By ▼ -0.25 (-1.19%)
DGKC 197.20 Decreased By ▼ -0.27 (-0.14%)
FABL 90.03 Increased By ▲ 0.52 (0.58%)
FCCL 53.49 Decreased By ▼ -0.40 (-0.74%)
FFL 17.84 Decreased By ▼ -0.19 (-1.05%)
GGL 20.35 Increased By ▲ 0.55 (2.78%)
HBL 285.69 Decreased By ▼ -0.37 (-0.13%)
HUBC 214.12 Decreased By ▼ -1.28 (-0.59%)
HUMNL 11.11 Increased By ▲ 0.11 (1%)
KEL 8.02 Decreased By ▼ -0.09 (-1.11%)
LOTCHEM 28.05 Increased By ▲ 0.61 (2.22%)
MLCF 87.40 Decreased By ▼ -0.65 (-0.74%)
OGDC 320.31 Decreased By ▼ -4.25 (-1.31%)
PAEL 40.25 Increased By ▲ 0.31 (0.78%)
PIBTL 17.14 Decreased By ▼ -0.18 (-1.04%)
PIOC 274.58 Decreased By ▼ -0.88 (-0.32%)
PPL 228.73 Decreased By ▼ -4.05 (-1.74%)
PRL 34.49 Decreased By ▼ -0.46 (-1.32%)
SNGP 98.83 Decreased By ▼ -0.78 (-0.78%)
SSGC 26.83 Decreased By ▼ -0.34 (-1.25%)
TELE 8.53 Decreased By ▼ -0.04 (-0.47%)
TPLP 9.33 Increased By ▲ 0.57 (6.51%)
TRG 71.61 Decreased By ▼ -0.14 (-0.2%)
UNITY 11.56 Decreased By ▼ -0.11 (-0.94%)
WTL 1.28 Increased By ▲ 0.02 (1.59%)
پاکستان

محمد اورنگزیب کا خیبر پختونخوا کے مسائل کا اعتراف، این ایف سی ایوارڈ کی تقسیم پر تعاون کی یقین دہانی

  • وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیرِ خزانہ مزمل اسلم کی وفاقی وزیر خزانہ سے ملاقات
شائع February 3, 2026 اپ ڈیٹ February 3, 2026 01:38pm

وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب نے خیبر پختونخوا کی جانب سے اٹھائے گئے مسائل کا اعتراف کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی ہے کہ فنانس ڈویژن رائج قوانین، طے شدہ فریم ورک اور مقررہ طریقہ کار کے مطابق نیشنل فنانس کمیشن (ایف ایف سی) اور دیگر متعلقہ مدات کے تحت صوبے کو جائز فنڈز کی فراہمی میں ہر ممکن تعاون کرے گا۔

فنانس ڈویژن کے بیان کے مطابق وفاقی وزیر نے یہ بات وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیرِ خزانہ مزمل اسلم سے ملاقات کے دوران کہی۔ملاقات میں مالیاتی اور ترقیاتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جس میں ضم شدہ اضلاع (فاٹا) کے لیے اہم ترقیاتی مدات میں فنڈز کا بروقت اجرا، عارضی طور پر بے گھر ہونے والے افراد (ٹی ڈی پیز) کی بحالی و امداد سے متعلق واجب الادا ضروریات اور این ایف سی سمیت صوبائی استحقاق اور فنڈز کی تقسیم کا وسیع تر فریم ورک شامل تھا۔

خیبر پختونخوا کی ٹیم نے ضم شدہ اضلاع کی آپریشنل اور ترقیاتی ترجیحات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جاری منصوبوں کو برقرار رکھنے اور فوری ضروریات پوری کرنے کے لیے فنڈز کا بروقت اور یقینی اجرا ضروری ہے۔ انہوں نے بے گھر خاندانوں سے متعلق زیرِ التوا ذمہ داریوں اور دیگر وعدوں کی جانب بھی توجہ دلائی جن کے لیے مشترکہ حل کی ضرورت ہے۔

محمد اورنگزیب نے وفد کے مسائل کو غور سے سنا اور وفاق و صوبوں کے ساتھ تعمیری روابط کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔ پریس ریلیز کے مطابق وفاقی وزیر نے کہا کہ فنڈز کے شفاف اور ہموار اجرا کے لیے اکاؤنٹس کی بروقت مفاہمت اور موثر ہم آہنگی لازمی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت خیبر پختونخوا بالخصوص ضم شدہ اضلاع کو درپیش منفرد ترقیاتی اور سیکیورٹی چیلنجز سے پوری طرح آگاہ ہے۔

فریقین نے این ایف سی سے متعلق جاری کام اور مشاورت کا بھی جائزہ لیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ کلیدی مسائل پر اتفاقِ رائے پیدا کرنے کے لیے تکنیکی بات چیت اور ذیلی گروپوں کے روابط میں تیزی لائی جائے۔

دونوں جانب سے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ بقایا مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے متعلقہ فورمز کے ذریعے قریبی رابطہ برقرار رکھا جائے گا، تاکہ مالیاتی انتظامات سے ترقیاتی اہداف اور عوامی خدمات کی فراہمی میں مدد مل سکے۔

ملاقات کا اختتام مثبت انداز میں ہوا، جس میں قومی مفاد میں باقاعدہ رابطے برقرار رکھنے اور مسائل کے بروقت حل کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

Comments

200 حروف