کاروبار اور معیشت
پاکستان اسٹاک ایکسچینج 5 فروری کو بند رہے گی
- ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جائے گا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج لمیٹڈ (پی ایس ایکس) یومِ یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں جمعرات 5 فروری 2026 کو بند رہے گی۔
پیر کے روز اسٹاک ایکسچینج کی جانب سے جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ تمام ٹی آر ای سرٹیفکیٹ ہولڈرز، عملے اور متعلقہ افراد کو مطلع کیا جاتا ہے کہ حکومتِ کی جانب سے یومِ کشمیر کے موقع پر عام تعطیل کے اعلان کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج جمعرات 5 فروری 2026 کو بند رہے گی۔
یومِ کشمیرجسے باضابطہ طور پر یومِ یکجہتی کشمیر کہا جاتا ہے ہر سال 5 فروری کو پاکستان اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری کمیونٹیز کی جانب سے منایا جاتا ہے۔
یہ عام تعطیل کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے وقف ہے، جو بھارت سے آزادی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔


Comments