BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)
پاکستان

بلوچستان میں حملے ناکام بناتے ہوئے 10 سکیورٹی اہلکار شہید، 67 دہشت گرد ہلاک

  • دہشت گردوں نے 12 مختلف مقامات پر مربوط حملے کیے
شائع اپ ڈیٹ

سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بلوچستان میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد تنظیم ’فتنتہ الہندوستان‘ کے بڑے اور منظم حملے ناکام بنا دیے ہیں، جس کے دوران 12 مختلف مقامات پر بیک وقت کارروائیاں کی گئیں،جس کے نتیجے میں 67 دہشت گرد ہلاک اور 10 سکیورٹی اہلکار شہید ہوئے۔

سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے آج نیوز نے بتایا ہے کہ شدت پسندوں نے تشدد کی مربوط لہر کے تحت مختلف تنصیبات کو نشانہ بنایا، تاہم فرنٹیئر کور (ایف سی) اور پولیس کی بروقت اور موثر جوابی کارروائی نے ان کے منصوبے ناکام بنائے اور دہشت گردوں کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا۔

ایک الگ المناک واقعے میں گوادر میں دہشت گردوں نے ایک بلوچ مزدور خاندان پر حملہ کیا، جس میں پانچ افراد شہید ہوئے جن میں ایک خاتون اور تین بچے شامل ہیں۔

بلوچستان کے وزیراعلیٰ کے خصوصی معاون شاہد رند نے تصدیق کی ہے کہ گزشتہ دو روز کے دوران صوبے بھر میں 70 سے زائد دہشت گرد ہلاک ہو چکے ہیں۔
شاہد رند نے کہا کہ ”فرار ہونے والے شدت پسندوں کا تعاقب ابھی جاری ہے، اور پولیس و فرنٹیئر کور تمام حساس مقامات کو محفوظ بنانے کے لیے چوکس ہیں۔“

خطرناک سکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر صوبائی انتظامیہ نے کئی ہنگامی اقدامات کیے ہیں، جن میں کوئٹہ میں موبائل ڈیٹا سروسز کی غیر معینہ مدت کے لیے معطلی شامل ہے۔

صوبے کے اندر اور بلوچستان کو ملک کے دیگر حصوں سے جوڑنے والی تمام ٹرین سروسز بند کر دی گئی ہیں۔

اہم ٹرینیں، جن میں جعفر ایکسپریس، بولان میل اور چمن پاسنجر شامل ہیں، اس وقت معطل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو حفاظتی وجوہات کے باعث جیکب آباد پر روک دیا گیا۔ ریلوے حکام نے متاثرہ مسافروں کے لیے مکمل رقم کی واپسی کا اعلان کیا ہے۔

صوبے میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے جبکہ دور دراز علاقوں میں کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔

Comments

Comments are closed.