BR100 Increased By (0.2%)
BR30 Increased By (0.41%)
KSE100 Increased By (0.07%)
KSE30 Increased By (0.23%)
BAFL 57.20 Increased By ▲ 0.46 (0.81%)
BIPL 26.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.55%)
BOP 33.69 Increased By ▲ 0.01 (0.03%)
CNERGY 10.61 Increased By ▲ 0.80 (8.15%)
DFML 18.05 Decreased By ▼ -0.47 (-2.54%)
DGKC 209.90 Increased By ▲ 2.03 (0.98%)
FABL 98.95 Increased By ▲ 0.05 (0.05%)
FCCL 53.74 Increased By ▲ 0.22 (0.41%)
FFL 16.46 Decreased By ▼ -0.22 (-1.32%)
GGL 23.82 Increased By ▲ 0.25 (1.06%)
HBL 302.42 Decreased By ▼ -1.97 (-0.65%)
HUBC 218.94 Increased By ▲ 0.83 (0.38%)
HUMNL 10.54 Decreased By ▼ -0.12 (-1.13%)
KEL 7.28 Decreased By ▼ -0.07 (-0.95%)
LOTCHEM 29.65 Increased By ▲ 0.54 (1.86%)
MLCF 96.36 Increased By ▲ 0.86 (0.9%)
OGDC 318.22 Increased By ▲ 0.28 (0.09%)
PAEL 41.77 Decreased By ▼ -0.06 (-0.14%)
PIBTL 16.81 Increased By ▲ 0.31 (1.88%)
PIOC 296.62 Increased By ▲ 16.61 (5.93%)
PPL 220.17 Increased By ▲ 0.43 (0.2%)
PRL 49.05 Increased By ▲ 4.46 (10%)
SNGP 106.13 Decreased By ▼ -1.36 (-1.27%)
SSGC 29.14 Increased By ▲ 0.21 (0.73%)
TELE 8.82 Increased By ▲ 0.06 (0.68%)
TPLP 12.51 Increased By ▲ 0.41 (3.39%)
TRG 60.22 Increased By ▲ 0.19 (0.32%)
UNITY 10.02 Decreased By ▼ -0.09 (-0.89%)
WTL 1.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
پاکستان

ترک فوج کے سربراہ کی جی ایچ کیو میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر سے ملاقات

  • جنرل سیلجوک بائراک تروغلو کی آمد پر چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا
شائع اپ ڈیٹ

ترک جنرل اسٹاف کے سربراہ جنرل سیلجوک بائراک تروغلو نے جمعہ کو جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز (سی ڈی ایف) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔جی ایچ کیو آمد پر پاکستان کی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے ترک فوجی سربراہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں جانب سے باہمی دلچسپی کے امور، موجودہ علاقائی و عالمی سیکیورٹی کی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی و فوجی تعاون بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں شخصیات نے پاک ترکیہ تعلقات کی موجودہ سمت پر اطمینان کا اظہار کیا اور قریبی ہم آہنگی برقرار رکھنے سمیت دفاعی تعاون کو وسعت دینے کی اہمیت پر زور دیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مشترکہ تاریخ، باہمی اعتماد اور مضبوط عوامی تعلقات پر مبنی پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا۔ انہوں نے ترک مسلح افواج کے مسلسل تعاون کو سراہا اور فوجی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

جنرل بائراک تروغلو نے پرجوش استقبال پر پاکستانی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔ انہوں نے تربیت، مشترکہ مشقوں اور استعداد کار بڑھانے کے اقدامات کے ذریعے دفاعی تعاون کو مزید گہرا کرنے کے ترکیہ کے عزم کو دہرایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان پائیدار اسٹریٹجک شراکت داری اور علاقائی امن، استحکام اور سلامتی کے لیے ان کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

Comments

200 حروف