BR100 Decreased By (-0.25%)
BR30 Decreased By (-0.64%)
KSE100 Decreased By (-0.41%)
KSE30 Decreased By (-0.67%)
BAFL 58.35 Decreased By ▼ -0.10 (-0.17%)
BIPL 25.54 Increased By ▲ 0.12 (0.47%)
BOP 33.79 Decreased By ▼ -0.46 (-1.34%)
CNERGY 8.15 Decreased By ▼ -0.01 (-0.12%)
DFML 20.71 Decreased By ▼ -0.25 (-1.19%)
DGKC 197.20 Decreased By ▼ -0.27 (-0.14%)
FABL 90.03 Increased By ▲ 0.52 (0.58%)
FCCL 53.49 Decreased By ▼ -0.40 (-0.74%)
FFL 17.84 Decreased By ▼ -0.19 (-1.05%)
GGL 20.35 Increased By ▲ 0.55 (2.78%)
HBL 285.69 Decreased By ▼ -0.37 (-0.13%)
HUBC 214.12 Decreased By ▼ -1.28 (-0.59%)
HUMNL 11.11 Increased By ▲ 0.11 (1%)
KEL 8.02 Decreased By ▼ -0.09 (-1.11%)
LOTCHEM 28.05 Increased By ▲ 0.61 (2.22%)
MLCF 87.40 Decreased By ▼ -0.65 (-0.74%)
OGDC 320.31 Decreased By ▼ -4.25 (-1.31%)
PAEL 40.25 Increased By ▲ 0.31 (0.78%)
PIBTL 17.14 Decreased By ▼ -0.18 (-1.04%)
PIOC 274.58 Decreased By ▼ -0.88 (-0.32%)
PPL 228.73 Decreased By ▼ -4.05 (-1.74%)
PRL 34.49 Decreased By ▼ -0.46 (-1.32%)
SNGP 98.83 Decreased By ▼ -0.78 (-0.78%)
SSGC 26.83 Decreased By ▼ -0.34 (-1.25%)
TELE 8.53 Decreased By ▼ -0.04 (-0.47%)
TPLP 9.33 Increased By ▲ 0.57 (6.51%)
TRG 71.61 Decreased By ▼ -0.14 (-0.2%)
UNITY 11.56 Decreased By ▼ -0.11 (-0.94%)
WTL 1.28 Increased By ▲ 0.02 (1.59%)
کھیل

ڈی کوک کی جارحانہ بیٹنگ، جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز سے ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی

  • کوئنٹن ڈی کوک کی 49 گیندوں پر 115 رنز کی ریکارڈ ساز اننگز، جنوبی افریقہ نے 222 رنز کا ہدف 7 وکٹوں سے باآسانی حاصل کر لیا
شائع January 30, 2026 اپ ڈیٹ January 30, 2026 02:28pm

کوئنٹن ڈی کوک کی طوفانی سنچری کی بدولت جنوبی افریقہ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔ پریٹوریا میں کھیلے گئے اس میچ میں جنوبی افریقہ نے 222 رنز کا بڑا ہدف ڈی کوک کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت 15 گیندیں قبل ہی باآسانی حاصل کر لیا۔

میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو بیٹنگ کی دعوت دی، جس نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 221 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے شمرون ہیٹمائر نے 75 اور برینڈن کنگ نے 49 رنز بنا کر دوسری وکٹ کے لیے 126 رنز کی شراکت قائم کی۔

اختتامی لمحات میں شرفین ردرفورڈ نے صرف 24 گیندوں پر 57 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر مجموعہ مزید مستحکم کیا۔ جنوبی افریقہ کے اسپنرکیشو مہاراج نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 22 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں اور رن ریٹ کو قابو میں رکھا۔

جواب میں جنوبی افریقہ کے کوئنٹن ڈی کوک نے میدان کے چاروں اطراف چھکوں کی برسات کر دی۔ انہوں نے صرف 43 گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کی اور مجموعی طور پر 49 گیندوں پر 115 رنز بنائے، جس میں 10 بلند و بالا چھکے شامل تھے۔ ڈی کوک نے ریان ریکلٹن (77 رنز) کے ساتھ مل کر دوسری وکٹ کے لیے 71 گیندوں پر 162 رنز کی ریکارڈ ساز شراکت قائم کی جس نے میچ کو یکطرفہ بنا دیا۔

سیریز کا آخری میچ ہفتہ کو جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا، جس کے بعد دونوں ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے روانہ ہوں گی۔ ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کا پہلا مقابلہ 7 فروری کو اسکاٹ لینڈ سے ہوگا جبکہ جنوبی افریقہ 9 فروری کو کینیڈا کے خلاف مہم کا آغاز کرے گا۔

Comments

200 حروف