BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
پاکستان

میانوالی: سی ٹی ڈی کی کارروائی، 6 دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

  • 8 دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، ترجمان
شائع اپ ڈیٹ

میانوالی میں چاپڑی ڈیم کے قریب دہشت گردی کا ایک بڑا خطرہ ٹال دیا گیا جہاں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی جانب سے کی گئی ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی، اسی دوران دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کردی۔

سی ٹی ڈی نے دعویٰ کیا کہ فائرنگ کے تبادلے میں 6 خطرناک دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے جب کہ 8 دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے ایک خودکش جیکٹ، تین دستی بم، ایک سب مشین گن، دو سو گولیاں اور دیگر بارودی مواد برآمد کیا گیا ہے۔

تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ اس گروہ نے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنانے کا جامع منصوبہ بنا رکھا تھا۔ ترجمان کے مطابق بروقت کارروائی نے بڑے پیمانے پر ہونے والی اس سازش کو ناکام بنا دیا۔

حکام کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے جبکہ فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔

سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ بروقت کارروائی کے ذریعے ایک بڑی دہشت گردی کی سازش کو ناکام بنادیا گیا ہے، سکیورٹی ادارے صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں 2025 میں دہشت گردانہ حملوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا جن کی تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں 34 فیصد بڑھ گئی۔

Comments

Comments are closed.