BR100 Increased By (1.07%)
BR30 Increased By (1.67%)
KSE100 Increased By (0.64%)
KSE30 Increased By (0.71%)
BAFL 58.50 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 25.45 Increased By ▲ 0.25 (0.99%)
BOP 34.33 Increased By ▲ 0.34 (1%)
CNERGY 8.18 Increased By ▲ 0.07 (0.86%)
DFML 21.24 Increased By ▲ 0.40 (1.92%)
DGKC 196.80 Increased By ▲ 3.83 (1.98%)
FABL 89.70 Decreased By ▼ -0.09 (-0.1%)
FCCL 53.99 Increased By ▲ 1.16 (2.2%)
FFL 18.10 Increased By ▲ 0.15 (0.84%)
GGL 19.70 Increased By ▲ 0.73 (3.85%)
HBL 286.99 Increased By ▲ 1.49 (0.52%)
HUBC 215.48 Increased By ▲ 1.10 (0.51%)
HUMNL 11.00 Increased By ▲ 0.12 (1.1%)
KEL 8.13 Increased By ▲ 0.11 (1.37%)
LOTCHEM 27.55 Decreased By ▼ -0.34 (-1.22%)
MLCF 87.92 Increased By ▲ 1.41 (1.63%)
OGDC 324.50 Increased By ▲ 4.54 (1.42%)
PAEL 40.01 Increased By ▲ 0.59 (1.5%)
PIBTL 17.35 Increased By ▲ 0.68 (4.08%)
PIOC 270.00 Increased By ▲ 3.94 (1.48%)
PPL 232.40 Increased By ▲ 4.22 (1.85%)
PRL 35.06 Increased By ▲ 0.38 (1.1%)
SNGP 99.85 Increased By ▲ 0.67 (0.68%)
SSGC 27.20 Increased By ▲ 0.60 (2.26%)
TELE 8.60 Increased By ▲ 0.32 (3.86%)
TPLP 8.76 Increased By ▲ 0.54 (6.57%)
TRG 71.61 Increased By ▲ 1.90 (2.73%)
UNITY 11.70 Increased By ▲ 0.03 (0.26%)
WTL 1.27 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)
مارکٹس

پاکستان ٹریول مارٹ اور اسٹیک ہولڈرز کا معیشت میں سیاحت کا حصہ بڑھانے کا عزم

  • پاکستان میں سیاحت فروغ پا رہی ہے، سید محمد علی ہمدانی
شائع January 30, 2026 اپ ڈیٹ January 30, 2026 12:16pm

پاکستان ٹریول مارٹ (پی ٹی ایم) اور سیاحت کی صنعت سے وابستہ اسٹیک ہولڈرز نے ملک بھر میں مقامی اور غیر ملکی سیاحوں کو سہولتیں فراہم کرنے اور باہمی تعاون و شراکت داری کے ذریعے قومی معیشت میں اپنا حصہ بڑھانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

پی ٹی ایم نے مختلف شراکت داروں بشمول ای آر جی، ساؤتھ ایئر، میریٹ ہوٹل اور سندھ ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن (ایس ٹی ڈی سی) کے ساتھ متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں۔ یہ معاہدے 3 سے 5 اپریل 2026 کو منعقد ہونے والے پی ٹی ایم ٹریڈ فیئر کے پانچویں ایڈیشن کے سلسلے میں کیے گئے ہیں۔ پاکستان ٹریول مارٹ کے سی ای او سید محمد علی ہمدانی نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت فروغ پا رہی ہے، تاہم ملک کے مختلف قدرتی، ثقافتی اور ورثہ والے مقامات کی جانب مزید بین الاقوامی سیاحوں کو راغب کرنے کے لیے حکومت اور نجی شعبے کے درمیان مضبوط شراکت داری کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہاسپیٹلٹی سیکٹر ، لاجسٹکس فراہم کرنے والوں اور ٹور آپریٹرز کے درمیان مشترکہ کوششوں، ہم آہنگی اور باہمی تعاون کے ذریعے سیاحت کے شعبے کو مزید مستحکم کیا جا سکتا ہے اور قومی معیشت میں اس کے حصے کو بڑھایا جا سکتا ہے۔

فضلِ ربی گروپ کے چیف آپریٹنگ آفیسر کین مارشل نے کہا کہ پاکستان اپنے قدرتی اور تاریخی مقامات کی بدولت سیاحوں کو راغب کرنے کی بے پناہ صلاحیت رکھتا ہے، بشرطیکہ سیاحتی علاقوں میں معاون انفرااسٹرکچر تیار کیا جائے اور جدید سہولیات فراہم کی جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاحتی شعبے میں سرمایہ کاری سے دنیا بھر کے سیاحوں کو متوجہ کرنے، غیر ملکی زرِ مبادلہ ذخائر میں اضافہ کرنے اور عالمی سطح پر ملک کا مثبت اور سافٹ امیج بنانے میں مدد ملے گی۔

میریٹ ہوٹل کے جنرل منیجر رضا عباس نے کہا کہ پاکستان نے ہاسپیٹلٹی شعبے میں خدمات کے معیار کو اعلیٰ سطح پر برقرار رکھا ہے جس کی وجہ سے عالمی سطح پر اس کی درجہ بندی میں مسلسل بہتری آ رہی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ غیر ملکی سیاحوں کے لیے بھرپور کشش پیدا کرنے کے لیے سیاحت اور ہاسپیٹلٹی کے مختلف شعبوں کو الگ الگ کام کرنے کے بجائے طویل مدتی بنیادوں پر باہمی اشتراک سے کام کرنا چاہیے۔

ساؤتھ ایئر کے ڈپٹی سی ای او، اے وی ایم (ریٹائرڈ) اعجاز ملک نے ہوا بازی (ایویشن)، ہاسپیٹلٹی اور سیاحت کے درمیان بڑھتی ہوئی ہم آہنگی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ساؤتھ ایئر نہ صرف غیر ملکی اور ملکی سیاحوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہو گی بلکہ مقامی اور بین الاقوامی کاروباری مسافروں کو بھی سہولت فراہم کرے گی کیونکہ ہمارا مقصد ملک بھر کے پسماندہ علاقوں کے لیے فضائی سفر کو آسان، موثر اور سستا بنانا ہے۔

اسٹیک ہولڈرز نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ حکومت اور نجی شعبے کو سیاحتی صنعت کے لیے ایک پرکشش ایکو سسٹم بنانا چاہیے تاکہ مختلف سرمایہ کاروں اور تاجروں کو راغب کیا جا سکے جس سے ملک میں ایڈونچر، بزنس، مذہبی، ثقافتی، طبی اور کھیلوں کی سیاحت کو مزید فروغ ملے گا۔

Comments

200 حروف