BR100 Decreased By (-0.64%)
BR30 Decreased By (-0.78%)
KSE100 Decreased By (-0.36%)
KSE30 Decreased By (-0.41%)
BAFL 57.12 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 27.47 Decreased By ▼ -0.15 (-0.54%)
BOP 33.95 Decreased By ▼ -0.66 (-1.91%)
CNERGY 10.95 Increased By ▲ 0.19 (1.77%)
DFML 18.20 Decreased By ▼ -0.21 (-1.14%)
DGKC 213.33 Decreased By ▼ -0.54 (-0.25%)
FABL 100.96 Decreased By ▼ -0.51 (-0.5%)
FCCL 55.85 Decreased By ▼ -0.62 (-1.1%)
FFL 16.21 Decreased By ▼ -0.64 (-3.8%)
GGL 25.08 Decreased By ▼ -0.68 (-2.64%)
HBL 306.84 Decreased By ▼ -1.34 (-0.43%)
HUBC 223.01 Decreased By ▼ -1.38 (-0.62%)
HUMNL 10.48 Decreased By ▼ -0.24 (-2.24%)
KEL 7.39 Decreased By ▼ -0.08 (-1.07%)
LOTCHEM 27.70 Increased By ▲ 0.02 (0.07%)
MLCF 96.91 Increased By ▲ 0.35 (0.36%)
OGDC 321.00 Decreased By ▼ -2.45 (-0.76%)
PAEL 43.19 Decreased By ▼ -0.18 (-0.42%)
PIBTL 16.73 Decreased By ▼ -0.07 (-0.42%)
PIOC 287.58 Decreased By ▼ -8.31 (-2.81%)
PPL 222.84 Decreased By ▼ -1.83 (-0.81%)
PRL 59.15 Increased By ▲ 3.64 (6.56%)
SNGP 103.86 Decreased By ▼ -0.81 (-0.77%)
SSGC 25.96 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
TELE 8.56 Decreased By ▼ -0.09 (-1.04%)
TPLP 12.76 Decreased By ▼ -0.42 (-3.19%)
TRG 60.39 Increased By ▲ 0.34 (0.57%)
UNITY 10.20 Decreased By ▼ -0.04 (-0.39%)
WTL 1.22 Decreased By ▼ -0.04 (-3.17%)
کاروبار اور معیشت

سونا 5,600 ڈالر فی اونس کے نزدیک، چاندی بھی 120 ڈالر کے قریب جا پہنچا

  • اسپاٹ گولڈ کی قیمت 2.7 فیصد کے اضافے کے ساتھ 5,542.29 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی
شائع اپ ڈیٹ

گلوبل مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں نے تاریخی سطح عبور کرلی، جمعرات کو سونے کی قمیت 5600 ڈالر فی اونس کے قریب جا پہنچی، کیونکہ سرمایہ کار جیوپولیٹیکل اور معاشی غیر یقینی صورتحال کے باعث محفوظ اثاثوں کی تلاش میں ہیں۔ اس دوران چاندی بھی 120 ڈالر کے بہت قریب جا پہنچا۔

جمعرات کو اسپاٹ گولڈ کی قیمت 2.7 فیصد کے اضافے کے ساتھ 5,542.29 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی، جب کہ دن میں ایک موقع پر یہ 5,591.61 ڈالر تک بھی پہنچی۔ ماہرین کے مطابق بڑھتا ہوا امریکی قرض، عالمی تجارت کے نظام میں غیر یقینی صورتحال اور خطوں کے درمیان تقسیم جیسے عوامل نے سرمایہ کاروں کو سونے میں سرمایہ کاری کی جانب راغب کیا ہے۔

اس ہفتے کے آغاز میں سونے کی قیمت پہلی بار 5,000 ڈالر سے تجاوز کی اور اب تک اس میں 10 فیصد سے زائد کا اضافہ ہو چکا ہے۔ ماہرین کے مطابق مضبوط محفوظ پناہ گاہ کی مانگ، مرکزی بینکوں کی خریداری، اور ڈالر کی کمزوری اس تیزی کی بنیادی وجوہات ہیں۔ او سی بی سی کے تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ سونا اب محض بحران یا مہنگائی کے خلاف حفاظتی اثاثہ نہیں رہا بلکہ اسے ایک قابل بھروسہ اسٹور آف ویلیو کے طور پر دیکھا جا رہا ہے جو مختلف معاشی حالات میں سرمایہ کاروں کو متنوع فوائد فراہم کرتا ہے۔

سال 2025 میں سونے کی قیمت میں 64 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا، اور 2026 میں اب تک اس میں 27 فیصد بڑھوتری دیکھی گئی ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق تیزی کے باوجود کسی وقتی کمی کا امکان موجود ہے، تاہم بنیادی عوامل مضبوط رہنے کی توقع سے قیمتوں کی کمی کو خریداری کے مواقع کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

جیوپولیٹیکل صورتحال میں، امریکی صدر نے ایران سے نیوکلیئر معاملے پر مذاکرات کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ ایران نے جوابی دھمکی بھی دی ہے۔ امریکی فیڈرل ریزرو نے بھی شرح سود کو مستحکم رکھا ہے، اور دسمبر میں مہنگائی کو 2 فیصد کے ہدف سے اوپر قرار دیا گیا ہے۔ کریپٹو گروپ ٹیتر نے اپنی سرمایہ کاری کے 10 سے 15 فیصد کو فیزیکل گولڈ میں مختص کرنے کے منصوبے کا اعلان بھی سونے کی قیمتوں کو سہارا دے رہا ہے۔

چاندی کی قیمت بھی بڑھ کر 117.87 ڈاکر تک پہنچی، جس نے سال 2026 میں 60 فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا ہے، جبکہ پلاٹینم کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔

Comments

Comments are closed.