BR100 Decreased By (-1.91%)
BR30 Decreased By (-2.34%)
KSE100 Decreased By (-1.54%)
KSE30 Decreased By (-1.69%)
BAFL 56.20 Decreased By ▼ -0.53 (-0.93%)
BIPL 26.77 Decreased By ▼ -0.21 (-0.78%)
BOP 32.98 Decreased By ▼ -0.77 (-2.28%)
CNERGY 10.10 Increased By ▲ 0.22 (2.23%)
DFML 17.72 Decreased By ▼ -0.28 (-1.56%)
DGKC 196.67 Decreased By ▼ -8.26 (-4.03%)
FABL 98.98 Decreased By ▼ -1.12 (-1.12%)
FCCL 51.25 Decreased By ▼ -1.84 (-3.47%)
FFL 16.18 Decreased By ▼ -0.34 (-2.06%)
GGL 24.99 Increased By ▲ 0.15 (0.6%)
HBL 295.49 Decreased By ▼ -4.33 (-1.44%)
HUBC 214.18 Decreased By ▼ -2.90 (-1.34%)
HUMNL 10.36 Decreased By ▼ -0.25 (-2.36%)
KEL 7.06 Decreased By ▼ -0.16 (-2.22%)
LOTCHEM 29.12 Decreased By ▼ -0.19 (-0.65%)
MLCF 88.82 Decreased By ▼ -3.34 (-3.62%)
OGDC 311.95 Decreased By ▼ -4.34 (-1.37%)
PAEL 40.99 Decreased By ▼ -1.05 (-2.5%)
PIBTL 15.96 Decreased By ▼ -0.45 (-2.74%)
PIOC 282.84 Decreased By ▼ -17.40 (-5.8%)
PPL 212.66 Decreased By ▼ -4.18 (-1.93%)
PRL 52.54 Increased By ▲ 1.68 (3.3%)
SNGP 99.36 Decreased By ▼ -2.36 (-2.32%)
SSGC 25.10 Decreased By ▼ -1.88 (-6.97%)
TELE 8.32 Decreased By ▼ -0.33 (-3.82%)
TPLP 13.22 Decreased By ▼ -0.17 (-1.27%)
TRG 56.89 Decreased By ▼ -2.37 (-4%)
UNITY 9.94 Decreased By ▼ -0.36 (-3.5%)
WTL 1.22 Decreased By ▼ -0.01 (-0.81%)
کھیل

لوک رونچی اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ مقرر

  • رونچی پی ایس ایل کی تاریخ کے بااثر ترین غیر ملکی کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں
شائع اپ ڈیٹ

رونچی جو پی ایس ایل کی تاریخ کے بااثر ترین غیر ملکی کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ بطور کھلاڑی ایک انتہائی کامیاب کیریئر گزارنے کے بعد اب قیادت کے کردار میں فرنچائز میں واپس آئے ہیں۔

مداحوں کے پسندیدہ کھلاڑی کے طور پر انہوں نے ٹیم کی یادگار مہمات میں کلیدی کردار ادا کیا اور انہیں لیگ کے ابتدائی سالوں میں جارحانہ بیٹنگ کو ایک نئی پہچان دینے کا سہرا دیا جاتا ہے۔

اس تقرری کا اعلان کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کے مالک علی نقوی نے کہا کہ رونچی کی فرنچائز کے ساتھ وابستگی بہت گہری ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوک رونچی مکمل طور پر اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ اور ایک سچے شیرو ہیں۔ وہ اس لیگ کے سب سے آئیکونک اور بااثر غیر ملکی کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ ان کا رشتہ منفرد ہے،

ان کا مزید کہنا تھاکہ ایک بار جو شیرو بن جائے وہ ہمیشہ شیرو ہی رہتا ہے۔ علی نقوی نے کہا کہ رونچی فرنچائز کی ثقافت اور معیار کو بہتر سمجھتے ہیں، جس کی وجہ سے وہ اس عہدے کے لیے بہترین انتخاب ہیں۔

لوک رونچی نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ ہمیشہ ان کے گھر کی طرح رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ٹیم، مالکان، مداحوں اور پوری یونائیٹڈ فیملی کے ساتھ میرا رشتہ واقعی خاص ہے۔ اب بطور ہیڈ کوچ واپسی میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نڈر کرکٹ، مضبوط کردار اور جیتنے کی سوچ کا نام ہے۔رونچی نے مزید کہا کہ وہ فرنچائز کی روایت کو آگے بڑھانے اور مستقبل کے لیڈرز اور میچ ونرز تیار کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔

یہ تقرری اسلام آباد یونائیٹڈ کے اس دیرینہ فلسفے کی عکاسی کرتی ہے جس کے تحت وہ اپنے اندر سے قیادت کو پروان چڑھاتے ہیں اور سابق کھلاڑیوں کو انتظام اور کوچنگ کے کلیدی کرداروں میں منتقل کرتے ہیں۔

پی ایس ایل کے تجربے کے ساتھ ساتھ رونچی بین الاقوامی کوچنگ کا تجربہ بھی رکھتے ہیں، وہ نیوزی لینڈ کے ہائی پرفارمنس سیٹ اپ میں کام کر چکے ہیں اور وہاں کی قومی ٹیم کی بہتری میں بھی اپنا حصہ ڈال چکے ہیں۔ فرنچائز کا کہنا ہے کہ رونچی کا عالمی کوچنگ تجربہ اور پی ایس ایل کے ماحول کی گہری سمجھ بوجھ انہیں آئندہ سیزن میں ٹیم کی رہنمائی کے لیے ایک بہترین انتخاب بناتی ہے۔

Comments

200 حروف