BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
پاکستان

مریم نواز کا سوہنا پنجاب پروگرام : صوبے کے 51 شہروں میں ترقیاتی کاموں کا آغاز

  • 51 شہروں میں سیوریج اور سڑکوں کی تعمیر کی وزیر اعلیٰ خود مانیٹرنگ کریں گی
شائع اپ ڈیٹ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے فلیگ شپ پروگرام ”مریم نواز کا سوہنا پنجاب“ کے تحت صوبے کے 51 شہروں میں ترقیاتی کاموں کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد شہری انفرااسٹرکچر اور بنیادی سہولیات کو بہتر بنانا ہے۔

وزیراعلیٰ نے پہلے مرحلے کی تکمیل کے لیے جون 2026ء کی ڈیڈ لائن مقرر کی ہے اور شفافیت و معیار کو یقینی بنانے کے لیے وہ خود اس منصوبے کی براہِ راست نگرانی کر رہی ہیں۔ عملدرآمد کی ریئل ٹائم مانیٹرنگ کے لیے صوبائی اور ضلعی سطح پر کنٹرول رومز بھی قائم کیے جا رہے ہیں۔

منصوبے کے تحت 51 شہروں میں 5,887 کلومیٹر طویل سیوریج لائنیں، 181 نکاسی آب کی لائنیں اور 33,000 سے زائد نئے مین ہول کورز نصب کیے جائیں گے۔ اجلاس میں ملتان، گوجرانوالہ، ڈیرہ غازی خان، شیخوپورہ، وہاڑی، بھکر، وزیر آباد اور قصور کے ڈپٹی کمشنرز نے بریفنگ دی۔

ملتان میں 232 کلومیٹر سیوریج لائنوں اور اہم شاہراہوں کی خوبصورتی پر کام ہو رہا ہے، جبکہ گوجرانوالہ میں شہر کی تاریخ کا سب سے بڑا ترقیاتی پیکیج دیا گیا ہے جس میں ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ بھی شامل ہے۔

ڈیرہ غازی خان میں 12 ارب روپے سے زائد کے سیوریج منصوبے اور مانیکا کینال کی بحالی، جبکہ بھکر میں سولر پاورڈ ڈسپوزل اسٹیشنز اور عوامی پارکس تعمیر کیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ نے قصور کے ڈی ایچ کیو اسپتال کی اپ گریڈیشن کو سراہا اور پتوکی میں سیوریج سسٹم کی فوری بحالی کا حکم دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان منصوبوں کا مقصد پنجاب کی ہر گلی اور محلے تک ترقی کے ثمرات پہنچانا ہے، جس میں کسی قسم کی تاخیر یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

Comments

Comments are closed.