BR100 Increased By (0.75%)
BR30 Increased By (0.55%)
KSE100 Increased By (0.69%)
KSE30 Increased By (0.72%)
BAFL 57.45 Increased By ▲ 0.25 (0.44%)
BIPL 27.19 Increased By ▲ 0.30 (1.12%)
BOP 34.23 Increased By ▲ 0.54 (1.6%)
CNERGY 10.78 Increased By ▲ 0.17 (1.6%)
DFML 18.07 Increased By ▲ 0.02 (0.11%)
DGKC 209.94 Increased By ▲ 0.04 (0.02%)
FABL 101.00 Increased By ▲ 2.05 (2.07%)
FCCL 54.85 Increased By ▲ 1.11 (2.07%)
FFL 16.70 Increased By ▲ 0.24 (1.46%)
GGL 25.17 Increased By ▲ 1.35 (5.67%)
HBL 303.97 Increased By ▲ 1.55 (0.51%)
HUBC 220.24 Increased By ▲ 1.30 (0.59%)
HUMNL 10.53 Decreased By ▼ -0.01 (-0.09%)
KEL 7.43 Increased By ▲ 0.15 (2.06%)
LOTCHEM 29.76 Increased By ▲ 0.11 (0.37%)
MLCF 95.75 Decreased By ▼ -0.61 (-0.63%)
OGDC 318.29 Increased By ▲ 0.07 (0.02%)
PAEL 43.00 Increased By ▲ 1.23 (2.94%)
PIBTL 16.86 Increased By ▲ 0.05 (0.3%)
PIOC 298.99 Increased By ▲ 2.37 (0.8%)
PPL 221.50 Increased By ▲ 1.33 (0.6%)
PRL 51.62 Increased By ▲ 2.57 (5.24%)
SNGP 106.30 Increased By ▲ 0.17 (0.16%)
SSGC 28.55 Decreased By ▼ -0.59 (-2.02%)
TELE 8.87 Increased By ▲ 0.05 (0.57%)
TPLP 12.96 Increased By ▲ 0.45 (3.6%)
TRG 60.00 Decreased By ▼ -0.22 (-0.37%)
UNITY 10.65 Increased By ▲ 0.63 (6.29%)
WTL 1.25 Increased By ▲ 0.02 (1.63%)
دنیا

شدید برفانی طوفان، امریکا میں 160,000 صارفین بجلی سے محروم، ہزاروں پروازیں منسوخ

  • صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان طوفانوں کو تاریخی قرار دیتے ہوئےمختلف ریاستوں میں وفاقی ہنگامی حالت کی منظوری دے دی
شائع اپ ڈیٹ

امریکا میں شدید موسم سرما کے طوفان سے قبل ہفتہ کے روز 4,000 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئیں، جبکہ اس طوفان کے باعث ٹیکساس تک کے علاقوں میں 160,000 سے زیادہ صارفین بجلی سے محروم ہو چکے ہیں۔ ماہرین موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ برفباری، اولے اور منجمد بارش کے ساتھ انتہائی سرد درجہ حرارت اتوار سے ملک کے مشرقی دو تہائی حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا اور یہ سلسلہ آئندہ ہفتے تک جاری رہ سکتا ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان طوفانوں کو تاریخی قرار دیتے ہوئے جنوبی کیرولائنا، ورجینیا، ٹینیسی، جارجیا، شمالی کیرولائنا، میری لینڈ، آرکنساس، کینٹکی، لوزیانا، مسیسیپی، انڈیانا اور ویسٹ ورجینیا میں وفاقی ہنگامی حالت کی منظوری دے دی۔ محکمہ داخلی سلامتی کے مطابق 17 ریاستوں اور دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں موسمی ایمرجنسی نافذ ہے۔

ہفتہ کی رات تک 160,000 سے زائد صارفین بجلی سے محروم تھے، جن میں زیادہ تعداد لوزیانا اور ٹیکساس کی تھی۔ محکمہ توانائی نے ٹیکساس میں بلیک آؤٹ سے بچنے کے لیے ہنگامی احکامات جاری کرتے ہوئے بیک اپ بجلی کے ذرائع استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

قومی محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ جنوب مشرقی امریکا میں برف کی موٹی تہہ جم سکتی ہے جس سے شدید تباہ کن اثرات متوقع ہیں، جبکہ عظیم میدانی علاقوں میں ریکارڈ سردی پڑنے کا امکان ہے۔

فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹ کے مطابق ہفتہ کے لیے شیڈول 4,000 سے زائد اور اتوار کے لیے 9,400 سے زیادہ پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔ بڑی ایئرلائنز نے مسافروں کو ممکنہ تبدیلیوں سے باخبر رہنے کی ہدایت کی ہے۔ حکام نے شہریوں کو ایندھن اور خوراک ذخیرہ کرنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کا مشورہ دیا ہے۔

Comments

200 حروف