BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)

اسلام آباد میں پولیس نے وکیل اور سماجی کارکن ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی کو گرفتار کر لیا۔

آج نیوز کے ذرائع کے مطابق ایمان مزاری اور ہادی علی کو سرینہ چوک کے قریب پولیس نے روکا اور بعد ازاں گرفتار کیا۔ دونوں افراد ہائی کورٹ بار کی وین میں سفر کررہے تھے۔ پولیس نے سرینہ چوک انڈر پاس کے قریب گاڑی رکوا کر گرفتار کیا۔ ایمان مزاری اور ہادی چھٹہ متنازعہ ٹویٹ کیس کے ملزم ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ ہائیکورٹ بار سے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچے جہاں صدر ہائیکورٹ بار اور سیکرٹری سمیت دیگر وکلاء بھی ان کے ہمراہ تھے۔

صدر ہائیکورٹ بار واجد گیلانی نے گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے گاڑی کے شیشے توڑے، مجھ سمیت سیکریٹری بار کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل متنازع ٹوئٹ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے جاری تحریری فیصلے میں ٹرائل کورٹ کا آرڈر کالعدم قرار دیا گیا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو موجودہ کیس میں گرفتار نہ کیا جائے۔

واضح رہے کہ سماجی کارکن ہادی علی چٹھہ اور ایمان مزاری کیخلاف این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

این سی سی آئی اے کی جانب سے درج ایف آئی آر کے مطابق ایمان مزاری اور ان کے شوہر پر الزام ہے کہ وہ سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے لسانی بنیادوں پر تقسیم کو ہوا دینے کی کوشش کررہے تھے۔

ایف آئی آر میں الزام لگایا گیا کہ انہوں نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں لاپتا افراد کے معاملات کی ذمہ داری سیکیورٹی فورسز پر عائد کی تھی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا کہ عدالت کے سامنے پیش ہونے سے روکنا قانونی عمل میں مداخلت اور بنیادی آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

ایسوسی ایشن نے اس غیر قانونی اور غیر آئینی اقدام کے خلاف جمعے کو ہڑتال کا اعلان بھی کیا۔

ایمان کی والدہ شیرین مزاری نے کہا کہ انہوں نے اپنی بیٹی سے ضلع کورٹ جانے سے قبل بات کی۔ شیرین نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ انہیں معلوم تھا کہ انہیں گرفتار کیا جائے گا اور مجھے متعدد خفیہ ایف آئی آرز اور گرفتاریوں کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ انہوں نے ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں ایمان آئی ایچ سی بار ایسوسی ایشن کی وین میں جا رہی ہیں۔ ویڈیو میں ایمان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر وہ ضلع کورٹ تک نہ پہنچ سکیں، تو بدنامی انہیں ہوگی، یہ ان کی شکست ہے، ہماری نہیں۔

Comments

200 حروف