BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)
کاروبار اور معیشت

ڈیووس 2026 : نیسلے کا 6 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ پاکستان میں اپنے آپریشنز بڑھانے کا اعلان

  • نیسلے پاکستان کو علاقائی مینوفیکچرنگ اور ایکسپورٹ حب کے طور پر استعمال کرنے کا ارادہ رکھتی ہے
شائع اپ ڈیٹ

دنیا کی سب سے بڑی فوڈ اینڈ بیوریج کمپنی نیسلے نے پاکستان میں اپنے آپریشنز کی بڑے پیمانے پر توسیع کی تصدیق کرتے ہوئے 6 کروڑ ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔

سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس کے موقع پر وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ایک ہائی لیول بزنس راؤنڈ ٹیبل میں نیسلے کے ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ اور سی ای او (ایشیا، اوشیانا اور افریقہ) ریمی ایجل نے اس پیشرفت کا اعلان کیا۔

انہوں نے پاکستان کے ساتھ طویل مدتی وابستگی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ نیسلے پاکستان کو ایک علاقائی مینوفیکچرنگ اور ایکسپورٹ حب کے طور پر استعمال کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، جہاں سے 26 ممالک کو مصنوعات برآمد کی جائیں گی۔

ریمی ایجل نے آنے والے برسوں میں پاکستان میں کاروبار کی مضبوط ترقی کی پیش گوئی کی اور کہا کہ پاکستان کی آبادی اور غذائی ضروریات جنوب مشرقی ایشیا کی کامیاب مارکیٹوں سے مماثلت رکھتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ نیسلے 180 سے زائد ممالک میں کام کر رہی ہے اور 2025 میں اس کی عالمی آمدنی تقریباً 114.25 ارب ڈالر رہی۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اس سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے پاکستان کی معاشی اصلاحات پر بھرپور اعتماد کا اظہار قرار دیا۔ انہوں نے نجی شعبے کے ساتھ تعاون، ٹیکس نظام کی بہتری اور پالیسیوں میں تسلسل برقرار رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔ گزشتہ ماہ نیسلے پاکستان کے سی ای او جیسن ایوانسینا نے بھی شیخوپورہ اور خانیوال میں موجود فیکٹریوں کی جدید آٹومیشن کا ذکر کرتے ہوئے انہیں عالمی معیار کے برابر قرار دیا تھا۔

Comments

Comments are closed.