BR100 Decreased By (-0.25%)
BR30 Decreased By (-0.64%)
KSE100 Decreased By (-0.41%)
KSE30 Decreased By (-0.67%)
BAFL 58.35 Decreased By ▼ -0.10 (-0.17%)
BIPL 25.54 Increased By ▲ 0.12 (0.47%)
BOP 33.79 Decreased By ▼ -0.46 (-1.34%)
CNERGY 8.15 Decreased By ▼ -0.01 (-0.12%)
DFML 20.71 Decreased By ▼ -0.25 (-1.19%)
DGKC 197.20 Decreased By ▼ -0.27 (-0.14%)
FABL 90.03 Increased By ▲ 0.52 (0.58%)
FCCL 53.49 Decreased By ▼ -0.40 (-0.74%)
FFL 17.84 Decreased By ▼ -0.19 (-1.05%)
GGL 20.35 Increased By ▲ 0.55 (2.78%)
HBL 285.69 Decreased By ▼ -0.37 (-0.13%)
HUBC 214.12 Decreased By ▼ -1.28 (-0.59%)
HUMNL 11.11 Increased By ▲ 0.11 (1%)
KEL 8.02 Decreased By ▼ -0.09 (-1.11%)
LOTCHEM 28.05 Increased By ▲ 0.61 (2.22%)
MLCF 87.40 Decreased By ▼ -0.65 (-0.74%)
OGDC 320.31 Decreased By ▼ -4.25 (-1.31%)
PAEL 40.25 Increased By ▲ 0.31 (0.78%)
PIBTL 17.14 Decreased By ▼ -0.18 (-1.04%)
PIOC 274.58 Decreased By ▼ -0.88 (-0.32%)
PPL 228.73 Decreased By ▼ -4.05 (-1.74%)
PRL 34.49 Decreased By ▼ -0.46 (-1.32%)
SNGP 98.83 Decreased By ▼ -0.78 (-0.78%)
SSGC 26.83 Decreased By ▼ -0.34 (-1.25%)
TELE 8.53 Decreased By ▼ -0.04 (-0.47%)
TPLP 9.33 Increased By ▲ 0.57 (6.51%)
TRG 71.61 Decreased By ▼ -0.14 (-0.2%)
UNITY 11.56 Decreased By ▼ -0.11 (-0.94%)
WTL 1.28 Increased By ▲ 0.02 (1.59%)
دنیا

چلی میں شدید گرمی کے باعث جنگل میں آگ لگ گئی، 19 افراد ہلاک، لوگوں کا بڑی تعداد میں انخلا

  • وسطی اور جنوبی چلی کے کئی حصوں میں شدید گرمی کی وارننگ جاری کی گئی ہے
شائع January 20, 2026 اپ ڈیٹ January 20, 2026 02:08pm

چلی میں جنگل میں لگنے والی شدید آگ کے نتیجے میں کم از کم 19 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جبکہ حکومت نے بڑے پیمانے پر انخلا کی کارروائیاں شروع کر دی ہیں اور 30 سے زائد آگ کے واقعات پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔ حکام کے مطابق شدید گرمی اور تیز ہواؤں نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔

چلی کے وزیرِ سلامتی لوئیس کورڈیرو نے پیر کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ اگرچہ رات کے وقت موسم کی بہتری سے کچھ مقامات پر آگ پر جزوی قابو پایا گیا، تاہم بڑی آگ اب بھی لگی ہوئی ہے اور دن بھر حالات خراب رہنے کا خدشہ ہے۔ ان کے مطابق آج درجہ حرارت بہت زیادہ رہنے کی پیش گوئی ہے اور اصل تشویش یہ ہے کہ مزید نئی آگ بھڑک سکتی ہے۔

وسطی اور جنوبی چلی کے کئی حصوں میں شدید گرمی کی وارننگ جاری کی گئی ہے، جہاں درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ سب سے زیادہ ہلاکتیں علاقائی دارالحکومت کونسیپسیون کے شمال میں واقع ساحلی شہر پینکو میں ہوئیں۔

پیر کی صبح ہزاروں متاثرہ افراد اپنے تباہ شدہ گھروں کے ملبے میں اپنی بچی کھچی اشیا تلاش کرتے دکھائی دیے، جبکہ فائر فائٹرز قریبی علاقوں میں آگ بجھانے میں مصروف رہے۔ 51 سالہ آنا کامانو بھی ان متاثرین میں شامل تھیں، جو اپنے آبائی گھر کی راکھ میں یادگاریں تلاش کر رہی تھیں۔ ان کے مطابق آگ اس قدر تیزی سے پھیلی کہ فرار کا موقع بھی نہ مل سکا۔

حکام کا کہنا ہے کہ اب تک 325 مکانات مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں جبکہ مزید 1,100 گھروں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ چلی کے جنگلات کے ادارے کوناف کے مطابق پیر کی شام تک ملک بھر میں 34 مقامات پر آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری تھیں، جن میں سب سے بڑی آگ نیوبلے اور بایو بایو کے علاقوں میں ہے۔ صدر گیبریل بورک نے ان دونوں علاقوں میں ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے۔

اب تک 35 ہزار ہیکٹر سے زائد رقبہ جل چکا ہے، جو ایک بڑے امریکی شہر کے برابر ہے۔ ماہرین کے مطابق مسلسل بلند درجہ حرارت، خشک ماحول اور تیز ہواؤں نے آگ کو بے قابو کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ چلی اور ارجنٹائن میں نئے سال کے آغاز سے ہی شدید گرمی کی لہر جاری ہے اور رواں ماہ ارجنٹائن کے پٹاگونیا میں بھی بڑے پیمانے پر جنگلاتی آگ لگی تھی۔

Comments

200 حروف