BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
پاکستان

قانون کی حکمرانی کے لیے مضبوط اور عوام دوست پولیس ناگزیر ہے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر

  • مسلح افواج بہادر اور غیور پولیس اہلکاروں کے ساتھ ہمیشہ کھڑی رہیں گی، فیلڈ مارشل کا نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کا دورہ، شہدا کو خراج عقیدت پیش
شائع اپ ڈیٹ

چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس بات پر زور دیا ہے کہ داخلی سلامتی اور قانون کی حکمرانی یقینی بنانے کے لیے مضبوط، پیشہ ور اور عوام دوست پولیس فورس ناگزیر ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کے دورے کے دوران انسپکٹرز جنرل آف پولیس (آئی جی پیز)، ایڈیشنل آئی جیز اور سینئر پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اکیڈمی آمد پر کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی نے فیلڈ مارشل کا پرتپاک استقبال کیا، جہاں پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پولیس کے شہداء کی یادگار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے ملک بھر میں امن و امان کے قیام، قانون کی بالادستی اور عوامی تحفظ کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس شہداء کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے دہشت گردی، جرائم اور داخلی سلامتی کے چیلنجز کے خلاف پولیس اہلکاروں کی عظیم قربانیوں کا اعتراف کیا۔

دورے کے دوران فیلڈ مارشل کو شیلڈ پروگرام، تربیتی پروگراموں اور پولیس کی استعداد کار میں اضافے اور جدید کاری کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

انہوں نے زیرِ تربیت اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹس آف پولیس (آئی ایس پیز) سے گفتگو کرتے ہوئے شہریوں کی جان، مال اور عزت کے تحفظ میں پولیس کے کلیدی کردار کو پہلی دفاعی لائن قرار دیا۔

فیلڈ مارشل نے اداروں کے مابین تعاون، جدید پولیسنگ کے طریقوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر عوامی اعتماد کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے ریمارکس دیے کہ امن و امان برقرار رکھنا پولیس کے لیے مقدس امانت ہے اور مسلح افواج پاکستان کے بہادر اور غیور پولیس اہلکاروں کے ساتھ ہمیشہ کھڑی رہیں گی۔

اس موقع پر پولیس کی سینئر قیادت نے پیشہ ورانہ معیارات کو بہتر بنانے اور عصری چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ادارہ جاتی اصلاحات کے عزم کا اعادہ کیا۔ دورے کے دوران وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری بھی موجود تھے۔

Comments

Comments are closed.