BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کھیل

کپ آف نیشنز کے فائنل میں بدانتظامی پر مراکش کا قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ

  • رباط میں کھیلے گئے فیصلہ کن معرکے میں سینیگال نے مراکش کو 0-1 سے شکست دے دی، دوران میچ سینیگالی کھلاڑیوں کے میدان چھوڑ کر جانے سے کھیل متنازع ہوگیا
شائع اپ ڈیٹ

مراکش نے افریقہ کپ آف نیشنز کے فائنل کے متنازع نتائج کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کر دیا ہے۔ اتوار کو رباط میں کھیلے گئے فائنل میں سینیگال نے مراکش کو اضافی وقت میں 0-1 سے شکست دی، تاہم میچ کے دوران سینیگالی کھلاڑیوں کے احتجاج اور میدان چھوڑ کر جانے (واک آف) نے کھیل کو متنازع بنا دیا۔

میچ کے مقررہ وقت کے آخری لمحات میں جب ریفری نے وی اے آر کی مدد سے مراکش کے حق میں پنالٹی کا فیصلہ دیا تو سینیگالی کھلاڑی احتجاجاً میدان سے باہر چلے گئے۔ اس تعطل کی وجہ سے کھیل 14 منٹ تک رکا رہا۔ جب کھیل دوبارہ شروع ہوا تو مراکشی اسٹرائیکر براہیم ڈیاز پنالٹی پر گول کرنے میں ناکام رہے۔

رائل مراکن فٹ بال فیڈریشن نے کہا ہے کہ وہ اس معاملے کو ’کاف‘ اور فیفا کے سامنے لے کر جائیں گے کیونکہ اس بدنظمی نے کھلاڑیوں کی کارکردگی اور میچ کے بہاؤ کو بری طرح متاثر کیا۔

دوسری جانب فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو اور ’کاف‘ نے سینیگالی کھلاڑیوں کے رویے اور تشدد کی مذمت کرتے ہوئے واضح کیا کہ فٹ بال میں میدان چھوڑ کر جانے کی کوئی گنجائش نہیں ہوتی ۔ حکام کا کہنا ہے کہ فوٹیج کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور ملوث افراد کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

Comments

Comments are closed.