BR100 Increased By (1.53%)
BR30 Increased By (1.52%)
KSE100 Increased By (1.35%)
KSE30 Increased By (1.44%)
BAFL 57.65 Increased By ▲ 0.45 (0.79%)
BIPL 27.35 Increased By ▲ 0.46 (1.71%)
BOP 34.52 Increased By ▲ 0.83 (2.46%)
CNERGY 10.90 Increased By ▲ 0.29 (2.73%)
DFML 18.41 Increased By ▲ 0.36 (1.99%)
DGKC 211.50 Increased By ▲ 1.60 (0.76%)
FABL 101.50 Increased By ▲ 2.55 (2.58%)
FCCL 54.30 Increased By ▲ 0.56 (1.04%)
FFL 16.82 Increased By ▲ 0.36 (2.19%)
GGL 24.10 Increased By ▲ 0.28 (1.18%)
HBL 305.40 Increased By ▲ 2.98 (0.99%)
HUBC 222.00 Increased By ▲ 3.06 (1.4%)
HUMNL 10.65 Increased By ▲ 0.11 (1.04%)
KEL 7.43 Increased By ▲ 0.15 (2.06%)
LOTCHEM 30.02 Increased By ▲ 0.37 (1.25%)
MLCF 97.45 Increased By ▲ 1.09 (1.13%)
OGDC 321.25 Increased By ▲ 3.03 (0.95%)
PAEL 42.54 Increased By ▲ 0.77 (1.84%)
PIBTL 17.16 Increased By ▲ 0.35 (2.08%)
PIOC 302.99 Increased By ▲ 6.37 (2.15%)
PPL 223.78 Increased By ▲ 3.61 (1.64%)
PRL 52.84 Increased By ▲ 3.79 (7.73%)
SNGP 108.16 Increased By ▲ 2.03 (1.91%)
SSGC 29.65 Increased By ▲ 0.51 (1.75%)
TELE 8.96 Increased By ▲ 0.14 (1.59%)
TPLP 12.86 Increased By ▲ 0.35 (2.8%)
TRG 60.60 Increased By ▲ 0.38 (0.63%)
UNITY 10.17 Increased By ▲ 0.15 (1.5%)
WTL 1.25 Increased By ▲ 0.02 (1.63%)
کھیل

پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز: آسٹریلیا نے کمنز، ہیزل ووڈ اور میکسویل کو آرام دے دیا

  • نوجوان اور باصلاحیت کھلاڑیوں کے لیے تجربہ حاصل کرنے اور ٹیم میں جگہ پکی کرنے کا سنہری موقع
شائع اپ ڈیٹ

آسٹریلیا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کے خلاف شیڈول تین میچوں کی سیریز کے لیے کپتان پیٹ کمنز اور گلین میکسویل سمیت پانچ اہم کھلاڑیوں کو آرام دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ سلیکٹرز کے مطابق جوش ہیزل ووڈ، ٹم ڈیوڈ اور نیتھن ایلس بھی اس سیریز کا حصہ نہیں ہوں گے۔

ان کھلاڑیوں کی عدم موجودگی میں شان ایبٹ، بین ڈورشوس، میٹ رینشا اور جوش فلپی سمیت سات نئے اور متبادل کھلاڑیوں کو 17 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

چیف سلیکٹر جارج بیلی کا کہنا ہے کہ آرام دیے گئے کھلاڑی یا تو انجری سے واپسی کر رہے ہیں یا 7 فروری سے بھارت اور سری لنکا میں شروع ہونے والے ورلڈ کپ سے قبل ان کے کام کے بوجھ کو مینیج کیا جا رہا ہے۔

آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز 29 جنوری، 31 جنوری اور یکم فروری کو لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ اس سیریز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کل سے شروع ہوگی۔ آسٹریلوی ٹیم یہاں سے براہِ راست سری لنکا روانہ ہوگی جہاں وہ 11 فروری کو آئرلینڈ کے خلاف اپنی ورلڈ کپ مہم کا آغاز کرے گی۔

Comments

Comments are closed.